"ضیا برقی اثر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
اثر ضیائ برق کے لیے ضروری ہے کہ روشنی کی فریکوئنسی ایک خاص حد سے زیادہ ہو۔ اس حد یا نقطہ آغاز کو آغازی فریکوئنسی (threshold frequency) کہتے ہیں۔ مختلف دھاتوں کے لیے آغازی فریکوئنسی مختلف ہوتی ہے۔بیشتر دھاتیں [[برقناطیسی اشعاع#نظر آنے والی روشنی|نظر آنے والی روشنی]] یا [[بالائے بنفشی]] (الٹرا وائیلٹ) شعاعوں کے پڑنے پر الیکٹرون خارج کرتی ہیں جبکہ سیزیم [[سیزیئم|caesium]] زیریں سرخ ([[زیرسرخ|infrared]]) شعاعوں سے بھی الیکٹرون خارج کر سکتا ہے۔

اگر روشنی کی فریکوئنسی آغازی فریکوئنسی سے کم ہو تو روشنی خواہ کتنی ہی تیز کیوں نہ ہو کوئی الیکٹرون خارج نہیں ہوتا۔ اسکے برعکس آغازی فریکوئنسی سے زیادہ فریکوئنسی رکھنے والی روشنی کی نہایت کمزور شعاع بھی الیکٹرون خارج کر سکتی ہے یعنی اثر ضیائ برق (photoelectric effect) شروع کر سکتی ہے۔ اور اگر ایسی روشنی کی شدت اور بھی تیز ہو جائے تو خارج ہونے والے الیکٹرون کی تعداد بھی بڑھ جائے گی ( یعنی کرنٹ بڑھ جائے گا۔)

اگر روشنی کی فریکوئنسی آغازی فریکوئنسی سے بڑھتی چلی جائے تو خارج ہونے والے الیکٹرون کی حرکی توانائ بڑھتی چلی جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ آغازی فریکوئنسی (threshold frequenc ) پر یا اس سے زیادہ فریکوئنسی پر اگر روشنی کی شدت بڑھایں تو کرنٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر روشنی کی فریکوئنسی بڑھایں تو خارج شدہ الیکٹرون کی [[وولٹیج]] (voltage) میں اضافہ ہوتاہے۔

روشنی پڑنے پر فوٹو الیکٹرون کا اخراج فوراً ہوتا ہے۔

اگر روشنی کو صرف ایک موج یا لہر مان لیا جائے تو اثر ضیائ برق (photoelectric effect) کی سائنسی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔

[[البرٹ آئنسٹائن|آئین سٹائین]] کو معلوم تھا کہ جب [[روشنی]] کسی ایسے [[الیکٹرواسکوپ]] پر پڑتی ہے جس پر منفی (negative) چارج ہو اور اس پر ایک [[دھات|دھاتی]] پلیٹ رکھی ہوئی ہو تو الیکٹرواسکوپ ڈسچارج ہو جاتا ہے (یعنی اسکی دونوں پتیاں جو چارج کرنے پر جدا ہو گئیں تھیں، وہ دوبارہ مل جاتی ہیں)۔ الیکٹرواسکوپ پر اگر [[زنک]] کا ٹکڑا رکھا ہو تو وہ روشنی پڑنے پر تیزی سے ڈسچارج ہوتا ہے، لیکن اگر [[ایلومینیئم]] یا [[تانبا|تانبے]] کا ٹکڑا رکھا جائے تو وہ آہستہ آہستہ ڈسچارج ہوتا ہے۔ اگر الیکٹرواسکوپ اور روشنی کے ماخذ کے درمیان ایک [[شیشہ|شیشے]] کی چادر رکھ دی جائے (جو [[الٹراوائیلیٹ]] شعاعوں کو روک لیتی ہے) تو الیکٹرواسکوپ ڈسچارج نہیں ہوتا۔ اسی طرح مثبت (positive) طور پر برقایا ہوا الیکٹرواسکوپ بھی روشنی پڑنے پر ڈسچارج نہیں ہوتا۔ اس سے پتہ چلتا تھا کہ روشنی پڑنے پر زنک کے ٹکڑے سے کچھ [[برقیہ|الیکٹرون]] خارج ہو کر ہوا میں چلے جاتے ہیں۔

[[البرٹ آئنسٹائن|آئن اسٹائن]] نے1905 میں [[روشنی]] کو ذرات ([[نوریہ|photon]]) قرار دیتے ہوئے اس عمل کی کامیاب سائنسی وضاحت کی اور1921 میں [[طبیعیات]] کا [[نوبل انعام]] حاصل کیا۔روشنیکیا۔ روشنی کی ذراتی نوعیت کا سب سے پہلے تذکرہ [[میکس پلانک]] نے 1900ء میں کیا تھا۔

{| class="wikitable"

! عنصر !! ورک فنکشن ([[الیکٹرون وولٹ]] میں)<ref>[https://en.wikipedia.org/wiki/Work_function ورک فنکشن۔ انگریزی ویکیپیڈیا]</ref>

| [[سیزیئم]] || 1.95

| [[پوٹاشیئم]] || 2.29

| [[سوڈیئم]] || 2.36

| [[لیتھیئم]] || 2.9

| [[زنک]] || 3.63

| [[ایلومینیئم]] || 4.06

| [[سیسہ]] || 4.25

| [[تانبا]] || 4.53

| [[لوہا]] || 4.67

== مزید دیکھئے ==
* [[برقناطیسی اشعاع]]
سطر 18 ⟵ 43:
* [[کوسمک ریز]]
* [[اسپیکٹرل لائن]]

==حوالہ جات==

{{Einstein}}
[[زمرہ:مقداریہ آلاتیات]]