"عقیدہ وحدت فطرت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م روبالہ مساوی زمرہ جات (22): + 5 زمرہ
سطر 1:
'''مونوفیزیت''' یا '''وحدت الفطری عقیدہ''' کا بانی ”یوٹیکس“ تھا، جو [[قسطنطنیہ]] کے راہبوں کا سردار تھا۔ اس عقیدہ میں یہ مانا جاتا تھا کہ [[یسوع]] میں انسانی اور خدائی دو فطرتیں نہیں پائی جاتی تھیں۔ یوٹیکس نے شہنشاہ تھیوڈوسیس کو لکھا کہ کلیسیا کی ایک باقاعدہ کونسل منعقد کرے جس میں اس مسئلہ کا تصفیہ ہوجائے۔ چنانچہ شہنشاہ نے اس مسئلہ کے تصفیہ کے لیے افسس کے مقام پر ایک کونسل بھٹھائی، جس میں یوٹیکس کے دلائل اور براہین زیادہ وزنی تھے۔ اس کونسل نے اس کے حق میں فیصلہ کردیا لیکن کونسل کے اس فیصلہ کو عوام نے مقبولیت کی نظر سے نہ دیکھا، مغربی و مشرقی کلیسیا کی اکثریت وحدت الفطری عقیدہ کے خلاف تھی۔ اس عقیدہ کے خلاف شدید رد عمل ہوا۔ چنانچہ اس عقیدے کے لوگوں پر شدید ظلم و ستم ہونے لگے۔ دریں اثنا شہنشاہ تھیوڈوسیس بھی فوت ہوگیا۔ نئے شہنشاہ نے پوپ لیو کی ایماء پر [[خلقیدونی کونسل]] منعقد کی جس میں فیصلہ اس عقیدے کے خلاف ہوا۔ اس کونسل کے فیصلہ کے باوجود وحدت الفطری عقیدہ [[مصر]] میں پھلا پھولا۔ اور مصر کے پادریوں نے اس عقیدہ کی تائید کی۔ بعد میں وحدت الفطری عقیدہ چھ شاخوں میں بٹ گیا جن میں [[حبشی راسخ الاعتقاد توحیدی کلیسیا]]، [[ارتریائی راسخ الاعتقاد توحیدی کلیسیا]]، [[اسکندریہ کا قبطی راسخ الاعتقاد کلیسیا|قبطی راسخ الاعتقاد کلیسیا]]، [[آرمینیائی رسولی کلیسیا]]، [[سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا]] اور [[ملنکارا راسخ الاعتقاد سریانی کلیسیا]] شامل ہیں۔
[[زمرہ:مسیحی اصطلاحات]]
[[زمرہ:علم المسیح]]
[[زمرہ:غیر خلقیدونیت]]
[[زمرہ:اورینٹل راسخ الاعتقادی]]
[[زمرہ:بازنطینی سلطنت میں مذہب]]