"شجرہ کرسمس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{کرسمس}}
'''کرسمس درخت'''، '''شجرہ کرسمس''' یا '''کرسمس ٹری''' ایک سجا دھجا ہوا سدا بہار نوع صنوبر جیسے کہ سفیدہ، صنوبر اور چیڑ یا ایک مصنوعی درخت ہوتا ہے۔ یہ [[کرسمس]] کے جشن کے دوران میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کرسمس کے موقع پر کرسمس ٹری کی روایت [[جرمنی]] سے آئی ہے۔ دنیا کا پہلا کرسمس ٹری [[ساتویں صدی|ساتویں صدی مسیحی]] کے اوائل میں کرسمس کا حصہ بنا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک [[بونیفاس]] نامی برطانوی راہب جرمنی کے قصبے کو مسیحیت کی تبلیغ کے لیے درس دے رہا تھا، اسی دوران میں اس نے [[شاہ بلوط]] کے درخت کو یہ ظاہر کرنے کے لیے گرا دیا کہ یہ مقدس نہیں ہے، تو [[صنوبر]] کا چھوٹا سا درخت اس سے بچ گیا راہب نے اس واقعے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے، اس درخت کو سیدنا [[یسوع]] کے درخت کا نام دیا۔ کرسمس کے روز صنوبر کے اس درخت کو تقریب کا حصہ بنا دیا گیا اور پھر [[سترہویں صدی|سترہویں صدی مسیحی]] تک جرمنوں نے کرسمس ٹری کی اس روایت کو پورے یورپ میں پھیلا دیا۔ [[امریکا]] میں 20 دسمبر 1821ء میں درخت کرسمس کا حصہ بنا۔
 
جرمنی اور ہمسایہ ممالک میں لوگ اس درخت کو گھروں میں نمایاں مقام پر نصب کرتے تھے اور اس کو رنگین کاغذوں، گھنٹیوں، چھوٹے کھلونوں، کھانے پینے کی چیزوں اور موم بتیوں سے سجایا جاتا۔ جب لوگ دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرتے تو وہ اپنے ساتھ درخت سجانے کی یہ روایت وہاں منتقل کرتے۔ اگرچہ ابتدائی زمانے میں درخت کو سجانے کے لیے مختلف چیزیں ہوتی تھیں لیکن [[انیسویں صدی|انیسویں صدی مسیحی]] میں کرسمس کے درخت کو رسیوں، کارڈوں، تصاویر اور روئی (تاکہ درخت برف کا بنا نظر آسکے) اور مختلف سائز اور شکل کی ٹافیوں وغیرہ سے سجانے لگے۔ بعض اوقات موم بتیاں بھی اس سجاوٹ کا حصہ ہوتی تھیں لیکن آگ لگنے کے خدشے کے پیش نظر لوگ اس سے گریز کرتے تھے، بعد ازاں برقی قمقموں سے یہ کمی پوری کردی گئی۔ ابتدائی زمانے میں درخت کو سجانے کے لیے ہاتھوں سے بنا ہوا سامان استعمال ہوتا تھا جو کافی مہنگا پڑتا تھا۔
 
کرسمس کے درخت کو سجانے کے لیے امریکا میں ”پاپ کارن“ بھی متعارف کرایا گیا۔ 1800ء کی دہائی میں شائع ہونے والی کتاب ”گڈیز لیڈیز بک“ میں گھریلو خواتین کو کرسمس کے درخت کو سجانے کے لیے گھر پر سامان تیار کرنے کے طریقے بتائے گئے تھے۔
== مزید دیکھیے ==
* [[کرسمس کارڈ]]