"شجرہ کرسمس" کے نسخوں کے درمیان فرق

999 بائٹ کا اضافہ ،  2 سال پہلے
اضافہ مواد
(اضافہ مواد)
 
1850ء میں جرمنی کی ایک کمپنی نے کرسمس کے درخت کے لیے شیشے کے دانے بنانا شروع کیا تھا۔ انہوں ٹین کے تکونی دانے بھی متعارف کرائے تھے جس پر سنہری خول چڑھایا گیا تھا، اس دانے کو کرسمس کے درخت کی چوٹی پر نصب کیا جاتا ہے۔ شیشے سے تیار کی گئی آرائشی اشیاء [[برطانیہ]] میں پہلی مرتبہ 1870ء میں استعمال کی گئیں جبکہ [[شمالی امریکا]] میں یہ اشیاء 1880ء میں پہنچ گئی تھیں۔ 1882ء میں شیشے کی آرائشی اشیاء کی جگہ برقی اشیاء نے لے لی۔ پہلی مرتبہ [[ایڈورڈ ہبرٹ جانسن]] نے کرسمس کے درخت کو برقی قمقموں سے سجایا تھا اس نے 80 چھوٹے بلب استعمال کیے تھے۔ 1890ء میں برقی جھالر کثرت سے استعمال ہونے لگے جبکہ اگلی صدی میں کرسمس کے درختوں کی سجاوٹ معمول بن گئی۔
 
کرسمس ٹری کی رسم انیسویں صدی تک جرمنی تک محدود رہی۔ 1847ء کو ملکہ برطانوی ملکہ وکٹوریا کا خاوند جرمنی گیا اور اسے کرسمس کا تہوار جرمنی میں منانا پڑا تو اس نے پہلی مرتبہ لوگوں کو کرسمس ٹری بناتے اور سجاتے دیکھا تو اسے یہ رسم بہت بھا گئی لٰہذا وہ واپسی پر ایک ٹری ساتھ لے آیا، اس نے یہ درخت ملکہ کو دکھایا، ملکہ نے بھی اسے پسند کیا۔ یوں 1848ء میں سرکاری سرپرستی میں [[لندن]] میں پہلی بار کرسمس ٹری بنوایا گیا۔ یہ ایک دیوہیکل کرسمس ٹری تھا جو شاہی محل کے باہر بنوایا گیا تھا۔ 25 دسمبر 1848ء کو لاکھوں لوگ یہ درخت دیکھنے لندن آئے اور اسے دیکھ کر گھنٹوں تالیاں بجاتے رہے۔
== مزید دیکھیے ==
* [[کرسمس کارڈ]]