"معصومین کا قتل عام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
 
== یوم تہوار ==
”پاک معصومین“ کو ابتدائی مسیحی شہداء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سنہ 485ء میں ان کی یاد میں پہلی دفعہ [[مغربی کلیسیا]] میں ان کا یوم تہوار منایا گیا۔ ان کی یاد میں ابتدائی منعقدہ تہواروں کا تعلق کہیں نہ کہیں 6 جنوری کے تہوار [[عید ظہور خداوند]] سے ہے کیونکہ [[پروڈنٹیس]] (کیتھولک شاعر) نے عید ظہور خداوند کے مناجات میں ان معصومین کا تذکرہ کیا۔ [[پوپ لیو اول|لیو]] نے عید ظہور خداوند کے موقع پر خطبوں میں معصومین کے متعلق کہا۔ [[روسپی کا فلجنٹیس|روسپی کے فلجنٹیس]] نے بھی ایک خطبہ دیا جس کا نام ''De Epiphania, deque Innocentum nece et muneribus magorum'' ("عید ظہور خداوند پر، اور معصومین کے قتل اور مجوسیوں کے تحائف پر") تھا۔
 
آج '''یوم معصومین پاک''' یا '''چلڈرماس''' کے تہوار کی تاریخ مختلف ہے۔ مغرب کے سریانی ([[سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا]]، [[ملنکارا کیتھولک کلیسیا]] اور [[مارونی کلیسیا]]) 27 دسمبر اور مشرق کے سریانی ([[کلدانی کیتھولک کلیسیا]] اور [[ملنکارا کیتھولک کلیسیا]]) 10 جنوری کو یہ تہوار مناتے ہیں، جبکہ [[کلیسیائے انگلستان]]، [[لوتھری کلیسیا]] اور [[رومن کیتھولک کلیسیا]] 28 دسمبر کو معصومین کی یاد میں تہوار مناتے ہیں۔ [[مغربی مسیحیت|مغربی مسیحی]] فرقے چلڈرماس کو [[عشرہ کرسمس]] کے [[کرسمس کے بارہ دن|چوتھے دن]] مناتے ہیں۔ [[مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا]] میں معصومین کو 29 دسمبر کو یاد کیا جاتا ہے۔