"امام الدین شہباز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
|مذہب=[[پروٹسٹنٹ مسیحیت]]
}}
پادری معظم ڈاکٹر '''امام الدین شہباز''' جن کو '''آئی ڈی شہباز''' بھی کہا جاتا ہے۔ امام الدین شہباز پنجابی زبور کے پہلے مترجم اور مشہور شاعر تھے۔ وہ 1845ء میں [[ناروال]] کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں [[ظفروال]] میں ایک [[مسلمان|مسلم]] گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ہنٹر میموریل اسکول سیالکوٹ سے حاصل کی۔ وہ [[مسیحیت]] سے متاثر ہوکر اس کی طرف راغب ہوئے اور 1861ء میں پادری و مبلغ [[رابرٹ کلارک (مبلغ)|رابرٹ کلارک]] کے ہاتھوں [[بپتسمہ]] پایا۔ بعد ازاں آپ نے ہنٹر میموریل اسکول سیالکوٹ میں 1866ء تک بحیثیت استاد خدمات انجام دیں، 1866ء سے 1875ء تک آپ نے چرچ مشنری سوسائٹی اسکول [[امرتسر]] میں تدریس کا عمل جاری رکھا۔ 1875ء سے 1880ء تک آپ نے بحیثیت [[مشنری]] منادی کی۔ 1880ء میں یونائٹڈ پریسبیٹیرین چرچ، سیالکوٹ نے ”'''نور افشاں'''“ نامی رسالہ میں ایک شاعری کے مقابلے کا اعلان کیا جس میں ڈاکٹر آئی ڈی شہباز سمیت کئی علماء نے حصہ لیا، آپ نے اس مقابلہ میں اپنی بہترین شاعری سے اول انعام پایا اور ساتھ ہی ساتھ یو پی چرچ کی جانب سے مشترکہ خدمات کی پیشکش کو قبول کیا۔ انہوں نے 1887ء سے 1904ء تک [[کتاب زبور|مزامیر]] کو [[پنجابی زبان]] میں ترجمہ کیا، آئی ڈی شہباز زبور کی کتاب میں موجود 150 زبوروں کو حصوں اور وزنوں کے ساتھ 405 گانے والے آئٹمز میں تقسیم کیا جس میں سے صرف 7 کے علاوہ تمام آئٹمز کی طرزیں بھی انہوں نے بنوائیں جو اسٹاف نوٹیشن (موسیقی لکھنے کا انگریزی طریقہ) میں ایک کتاب بنام '''پنجابی زبور دیسی راگاں وچ''' میں محفوظ ہیں یہ کتاب رومن پنجابی میں 1908ء کو [[بنارس]]، ہندوستان سے شائع ہوئی۔ [[کلیسیائے پاکستان]] کی تاریخ میں ابھی تک پادری امام الدین شہباز کی طرز کا کام کسی دوسرے نے نہیں کیا کلیسیائے پاکستان میں امام الدین کے پنجابی منظوم زبور (مزامیر) عرصہ 100 سال مقبولِ عام ہیں اور مسیحی عبادات کا لازم حصہ ہیں۔ 1905ء میں ایک امریکی یونیورسٹی نے ان کو Divinity میں Doctor of Divinity کی سند جاری کی۔<ref>{{cite web|url=http://www.cuwap.org/node/32|title=Shahbaz, Dr. Imam-ud-Deen (1845-1921)|author=اختر انجیلی|date=31 جنوری 2013ء|accessdate=3 جنوری 2018ء|publisher=cuwp}}</ref> آپ کا انتقال 1921ء کو [[بھلوال]]، [[ضلع سرگودھا]]، پاکستان میں ہوا۔<ref>{{cite web|url=https://www.christiansinpakistan.com/padri-imam-ud-din-shahbazthe-man-behind-punjabi-zaboor/|author=مدیحہ بخش|title=Padri Imam-ud-Din Shahbaz:The Man Behind Punjabi Zaboor|accessdate=3 جنوری 2018ء|date= 13 اکتوبر 2014ء|publisher=کرسچینز ان پاکستان}}</ref>
 
== حوالہ جات ==