"بندوبست دوامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7:
اس نظام میں زمینداروں کے اختیارات میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ ٹیکس چونکہ بڑھ گیا تھا اس لئے کسانوں پر بوجھ بھی بڑھ گیا۔ اب زمین ہر سال نیلام نہیں ہوتی تھی بلکہ جس نے ایک دفعہ زمین حاصل کر لی اب وہ اور اسکی اولادیں اس زمین کی مالک تھیں بشرطیکہ وہ ہر سال 31 دسمبر تک سورج غروب ہونے سے پہلے اگلے سال کے لیے اتنا ہی ٹیکس حکومت کے خزانے میں جمع کروا دیا کریں۔ ایک دن کی بھی دیر ہونے سے انکی زمینداری کے حقوق ضبط ہو جاتے تھے اور زمین دوبارہ نیلام ہو جاتی تھی۔ کسانوں سے وصول کی گئی رقم میں سے 89 فیصد حکومت کا حصہ ہوتی تھی اور 11 فیصد زمیندار کا۔ سیلاب، قحط یا دوسری کسی آفت کی صورت میں بھی ٹیکس کم نہیں ہوتا تھا۔
 
اس نظام نے ایک طرف کسان طبقے کو کچل کر رکھ دیا اور دوسری طرف حکومت کے وفادار زمینداروں کی تعداد میں بڑا اضافہ کیا۔ کسانوں کو [[چاول]] اور [[گندم]] کے بجائے نقد فصلیں ([[کپاس]]، [[نیل (رنگ)|نیل]]) اگانے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں [[قحط]] کے دوران بڑے ہولناک نتائج برامد ہوئے۔ اس نظام نے [[ہندوستان]] کی صدیوں پرانی تہذیب کو شدید متاثر کیا۔
 
==مزید دیکھے==