"دعا (مسیحیت)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''دعا''' مسیحیت کا ابتدا سے اہم جز رہا ہے اور اسلام و یہودیت کی طرح اسے انف...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''دعا''' مسیحیت کا ابتدا سے اہم جز رہا ہے اور [[اسلام]] و [[یہودیت]] کی طرح اسے انفرادی و اجتماعی دونوں طریقے پر انجام دیا جا سکتا ہے۔ مسیحیت میں دعا باپ یعنی خدا اور دیگر عناصر تثلیث یعنی بیٹا اور روح القدس سے رابطہ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ دعا اجتماعی طور پر بھی انجام دی جا سکتی ہے جس کی معروف مثال [[عشائے ربانی]] ہے اور انفرادی بھی۔ عشائے ربانی اس طریقے پر انجام دیا جاتا ہے جو [[متی کی انجیل]] میں [[یسوع مسیح]] سے مروی ہے اور جس طرح انہوں نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا تھا۔
 
یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو جو دعائے ربانی سکھائی تھی وہ تمام [[کلیسیا]]ؤں کے یہاں معتبر سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم کچھ دعائیں ایسی بھی ہیں جو محض چند کلیسیاؤں میں معتبر خیال کی جاتی ہیں مثلاﹰ "سلام اے مریم"، یہ دعا محض [[کاتھولک کلیسیا]] میں معتبر ہے۔ نیز ہر کلیسیا کی اپنی مخصوص دعائیں ہوتی ہیں۔ چنانچہ کلیسیاؤں کے درمیان میں دعاؤں کے اس اختلاف سے تقرب الہی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہو گیا۔