"دعا (مسیحیت)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد, اضافہ حوالہ جات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{مسیحیت}}
'''دعا''' ([[عبرانی زبان|عبرانی]]: תְּפִלָּה‬ تلفظ: ''تفِلّہ''، {{lang-gr|proceuchomai}}، یعنی ایک طرح کی مسیحی [[نماز]]) مسیحیت کا ابتدا سے اہم جز رہا ہے اور [[اسلام]] و [[یہودیت]] کی طرح اسے انفرادی و اجتماعی دونوں طریقے پر انجام دیا جا سکتا ہے۔ مسیحیت میں دعا [[خدا باپ|باپ یعنی خدا]] اور دیگر عناصر تثلیث یعنی [[ابن اللہ|بیٹا]] اور [[روح القدس (مسیحیت)|روح القدس]] سے رابطہ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ دعا اجتماعی طور پر بھی انجام دی جا سکتی ہے جس کی معروف مثال [[عشائے ربانی]] ہے اور انفرادی بھی۔<ref name=Geldart108 >{{cite book|title=Examining Religions: Christianity Foundation Edition |first=Anne |last=Geldart |year=1999 |isbn=0-435-30324-4 |page=108}}</ref> عشائے ربانی اس طریقے پر انجام دیا جاتا ہے جو [[متی کی انجیل]] میں [[یسوع مسیح]] سے مروی ہے اور جس طرح انہوں نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا تھا۔<ref name=Geldart108 />
 
یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو جو [[دعائے ربانی]] سکھائی تھی وہ تمام [[کلیسیا]]ؤں کے یہاں معتبر سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم کچھ دعائیں ایسی بھی ہیں جو محض چند کلیسیاؤں میں معتبر خیال کی جاتی ہیں مثلاﹰ "[[سلام اے مریم]]"، یہ دعا محض [[کیتھولک کلیسیا|کاتھولک کلیسیا]] میں معتبر ہے۔ نیز ہر کلیسیا کی اپنی مخصوص دعائیں ہوتی ہیں۔ چنانچہ کلیسیاؤں کے درمیان میں دعاؤں کے اس اختلاف سے تقرب الہی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہو گیا۔<ref>{{cite book|title=Prayer: A History|author= Philip Zaleski, Carol Zaleski|year= 2005|الناشر=Houghton Mifflin Books|isbn=0-618-15288-1}}</ref>