"ہندومت کی تاریخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''ہندومت کی تاریخ''' بہت قدیم ہے۔ اسے ویدک دور سے بھی قدیم خیال کیا جاتا ہے...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
سانچے
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
{{ہندومت}}
'''[[ہندومت]] کی تاریخ''' بہت قدیم ہے۔ اسے [[ویدک دور]] سے بھی قدیم خیال کیا جاتا ہے کیونکہ ویدک دور اور [[وید]]وں کے مرتب ہونے کا دور مختلف ہے۔ ہندومت میں صدیوں تک زبانی روایت کا رواج رہا چنانچہ اس کی تاریخ اور مذہبی کتابیں سینہ بسینہ ہی منتقل ہوتی رہیں۔ بعد ازاں ان کا تصنیفی عہد بھی خاصا طویل رہا۔ ہندومت کی سب سے معروف کتابیں وید ہیں۔ ان کی تالیف کا عہد یکساں نہیں ہے۔ محققین کے مطابق ویدوں کی تشکیل کا آغاز 2000 ق م سے ہوا، آہستہ آہستہ یہ مرتب ہوتے رہے پھر پہلے وید کو تین حصوں [[رگ وید]]، [[یجر وید]] اور [[سام وید]] میں منقسم کیا گیا جو وید تری کہلاتا ہے۔ ہندو اعتقاد کے مطابق ویدوں کی تقسیم [[رام]] کی پیدائش سے قبل پروروا رشی کے عہد میں ہوئی۔ بعد ازاں [[اتھر وید]] کو رشی اتھروا نے مرتب کیا۔ دوسری روایت کے مطابق، [[کرشنا]] کے عہد میں [[وید ویاس]] نے ویدوں کو تقسیم کرکے انہیں ضبط تحریر میں لایا۔
 
 
{{ہندو دھرم}}