"استونیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 128:
جنوری 1944 میں محاذِ جنگ کو اسٹونیا کی سابقہ سرحدوں تک واپس دھکیل دیا گیا تھا۔ ناروا کو خالی کر دیا گیا۔ روسی قبضے سے قبل اسٹونیا کے آخری وزیرِ اعظم نے اب اعلان کیا کہ 1904 سے 1923 کے درمیان پیدا ہونے والے تمام صحت مند افراد فوج میں شمولیت اختیار کریں۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم اس بات کے خلاف تھے۔ اس پر ہر طرف سے لوگوں نے لبیک کہی اور 38٫000 افراد رجسٹریشن کے مراکز پر پہنچ گئے۔
 
کئی ہزار فوجی جو فِننش فوج میں بھرتی ہوئے تھے، واپس آ کر اپنی ملکی افواج میں شامل ہو گئے۔ انہیں روسی حملے کے خلاف مزاحمت کے لئے مقرر کیا گیا۔ اندازااندازہ تھا کہ اس طرح مزاحمت کرتے ہوئے اسٹونیا مغربی اقوام کی حمایت حاصل کر کے اپنی آزادی کو پا لے گا۔
=== روسی اسٹونیا ===
روسی افواج نے 1944 کے خزاں کے دوران خونی لڑائیوں کے بعد ناروا دریا سے شمال مشرق کے رقبے اور دیگر حصوں پر قبضہ کر لیا۔
سطر 140:
ملک بدر ہونے والے افراد کی نصف تعداد ماری گئی اور بقیہ افراد کو 1960 کی دہائی سے اوائل میں واپس آنے کی اجازت دی گئی۔ روسیوں کے تسلط کے دوران روس کے خلاف اسٹونین لوگوں نے کئی چھاپہ مار گروہ تشکیل دے دیئے تھے۔ یہ گروہ سابقہ جرمن اور فِننش فوجیوں کے ساتھ ساتھ محدود تعداد میں شہریوں پر بھی مشتمل تھے۔ دوسری جنگِ عظیم اور پھر روسی قبضے کے دوران ہونے والے مالی نقصانات کی وجہ سے اسٹونیا کی معیشت کمزور ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نسبت اسٹونیا کے لوگ بہت غریب ہو گئے۔
 
مختلف علاقوں کو فوجی قرار دے دینا بھی روسی حکمتِ عملی کا ایک حصہ تھا۔ ملک کے بڑے حصے، خصوصاً ساحلی علاقے صرف فوجیوں کے لئے مخصوص کر دیئے گئے تھے۔ زیادہ تر سمندری ساحل اور سمندری جزیرے بھی سرحدی علاقے قرار دے دیئے گئے تھے۔ ان علاقوں کے غیر رہائشی افراد کو وہاں جانے کے لئے الگ سے اجازت نامے درکار ہوتے تھے۔ سب سے عام مثال پالڈیسکی کا شہر تھا جو عوام کے لئے بالکل بند کر دیا گیا تھا۔ یہ شہر روسی بالٹک بیڑے اور کئی فوجی مراکز کی رسد کا مرکز تھا۔ اس شہر میں ایٹمی آبدوزوں کی تربیت گاہ بھی تھی جہاں ایک اصل آبدوز کی نقل رکھی گئی تھی جس میں اصلی ایٹمی ری ایکٹر بھی موجود تھا۔ 1994 میں روسی افواج کے انخلاء کے بعد یہ ساری سہولیات اسٹونیا کے قبضے میں آ گئی ہیں۔ امیگریشن بھی روسی قبضے کا ایک اہم پہلو تھا۔ ملک کے کونے کونے سے افراد کو خصوصی طور پر اسٹونیا میں لا کر بسایا گیا تھا تاکہ وہ فوجی اور صنعتی حوالے سے روس کی مدد کر سکیں۔ اندازااندازہ ہے کہ 45 سال کے عرصے میں پانچ لاکھ افراد اسٹونیا بھیجے گئے تھے۔
=== آزادی کے بعد ===
امریکہ، برطانیہ، اٹلی اور مغربی ممالک کی اکثریت نے اسٹونیا کے روس میں انضمام کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے آزاد اسٹونیا کے سفارت کاروں کا درجہ بحال رکھا اور روسی قبضے میں جانے والے اسٹونیا کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جب روس کے اندرونی نظام میں بگاڑ پیدا ہوا تو اسٹونیا کی آزادی کے امکانات پیدا ہو گئے۔ 1980 کی دہائی کے گذرنے کے ساتھ ساتھ اسٹونیا کی آزادی کی تحریک زور پکڑتی گئی۔ 1987 سے 1989 میں یہ تحریک زیادہ تر معاشی آزادی کے لئے تھی۔ تاہم کمزور ہوتے ہوئے روس کی وجہ سے ملک کی مکمل آزادی کا مطالبہ زور پکڑتا گیا۔