"انگولہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 125:
ملکی ترقی کا تقریباً سارا ہی دار و مدار تیل کی بڑھتی ہوئی پیداوار پر ہے جو 20 لاکھ بیرل روزانہ تک ہو چکی ہے۔ دسمبر 2006 میں انگولا کو اوپیک کا رکن بنا دیا گیا ہے۔ 2002 کے امن معاہدے کے بعد 40 لاکھ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں اور زرعی سرگرمیاں پھر سے عروج پر ہیں۔
 
اگرچہ ملک کی معیشت تیل کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور سیاسی استحکام کی وجہ سے ترقی کر رہی ہے تاہم اس وقت انگولا کو سماجی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ ملک کی تقریباً نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ اندازااندازہ ہے کہ دیہاتوں کی 58 فیصد آبادی جبکہ شہروں کی 19 فیصد آبادی غربت کی سطح کے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ شہری اور دیہی آبادی نصف نصف ہیں۔ انسانی ترقی کے اعشاریے میں انگولا مسلسل سب سے نیچے والے گروہ میں شامل ہے۔
 
دی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے مطابق تیل کی پیدوار بڑھنے سے انگولا اب چین کو تیل مہیا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
سطر 132:
 
== آبادی کی خصوصیات ==
انگولا کی کل آبادی کا اندازااندازہ 1٫84٫98٫000 افراد ہے۔
 
اندازااندازہ ہے کہ انگولا میں 2007 کے اواخر تک 12٫100 مہاجرین اور 2٫900 پناہ گزین موجود تھے۔ اس کے علاوہ ملک میں 4٫00٫000 تارکین وطن عوامی جمہوریہ کانگو سے ، 30٫000 پرتگالی اور 1٫00٫000 سے زیادہ چینی باشندے بھی آباد ہیں۔
 
=== زبانیں ===
انگولا میں مقامی قبائل کی زبانوں کے علاوہ پرتگالی بھی بولی جاتی ہے۔ اُمبنڈو، کِمبنڈو اور کیکونگو بڑی زبانیں ہیں۔ پرتگالی زبان سرکاری زبان ہے۔
=== مذہب ===
اندازاًاندازہً ملک میں 1٫000 سے زیادہ مختلف عیسائی گروہ موجود ہیں۔ ان میں نصف سے زیادہ تعداد رومن کیتھولک ہیں۔ مغربی افریقہ اور دیگر ممالک سے آنے والے افراد کی زیادہ تر تعداد مسلمان ہے جو سنی العقیدہ ہیں۔ تاہم ان کی تعداد کل آبادی کا تقریباً 1 فیصد ہے۔ سعودی عرب اس کوشش میں ہے کہ اس کے فقہہ سے تعلق رکھنےو الے افراد کی تعداد بڑھ جائے۔ لادین افراد کی تعداد بھی قابلِ ذکر ہے۔ قدیم افریقی مذاہب بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔
=== صحت ===
ہیضہ، ملیریا، مرضِ کلب یعنی پاگل کتے کے کاٹے کی بیماری اور افریقی جریانِ خون کے بخار عام ہیں۔ تپ دق اور ایڈز کی شرح بھی بہت بلند ہے۔ انگولا میں شیر خوار بچوں کی شرح اموات دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک ہے۔