"سائنس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:علمی اصطلاحات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 30:
اسلوبات سائنس میں ایک بہت اہم [[اوزار]] ، [[سائنسی نمونہ|نمونوں (models)]] کی تشکیل ہوتی ہے جو کسی تصور یا منصوبے کی تصویرکشی یا وضاحت کرتے ہیں۔ سائنسدان اس نمونے کی تعمیر ، جانچ پڑتال اور صحت پر بہت توجہ دیتے ہیں کیونکہ اس کی مدد سے ہی اصل تجربات ممکن ہوتے ہیں اور اسی کی مدد سے ایسی سائنسی پیشگوئیاں کی جاسکتی ہیں جو قابل تکرار ہوں۔ [[مفروضہ|مفروضہ (hypothesis)]] اسلوبات سائنس میں ایک ایسی بات کو کہا جاتا ہے کہ جس کو ابھی تک تائید کی ناقابل تردید تجربی شہادتیں بھی میسر نہ ہوئی ہوں اور دوسری جانب اسکے غلط ہونے کے بارے میں بھی کوئی گذشتہ حتمی تحقیق نا موجود ہو، ایسی صورت میں مفروضہ ، نمونے کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔ [[نظریہ|نظریہ (theory)]] کو یوں بیان کرسکتے ہیں کہ یہ کئی مفروضات اور بیانات (اکثر عام طور پر مانے جانے والے) کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے جن کو آپس میں منتطقی انداز میں جوڑا جا سکتا ہو یا جوڑا گیا ہو اور اس سے دیگر مظاہر فطرت کی وضاحت میں مدد حاصل ہوتی ہو، جیسے [[جوہری نظریہ]]۔ [[طبیعی قانون|طبیعی قانون (physical law)]] ایک ایسے سائنسی اصول کو کہا جاتا ہے کہ جو گذشتہ مفروضات کے بعد تجرباتی مراحل سے گزر چکا ہو اور اسکے حق میں ناقابل تردید تجربی (empirical) شواہد موجود ہونے کے ساتھ ساتھ قابل تکرار (replicable) شواہد بھی موجود ہوں۔
[[ملف:ScientificReview.jpg|thumbnail|270px|ایک ہم عصر سائنسدان ([[ھمتا]] / [[peer]]) ؛ دوسرے سائنسدان کے کیۓ گۓ تجربے کی اشاعت سے پہلے اسکے [[نظرِ ھمتا|نظرِ ھمتا (peer review)]] کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔]]
سائنسی اسلوب میں ایک اور اہم پہلو اس میں [[تحریض|تحریضی (inductive)]] کیفیت کا ہونا ہے، یعنی اسکا مطلب یہ ہے کہ سائنس دنیا کے کسی مظہر کے بارے میں کسی بات کی جانب مائل کرتی ہے یا یوں کہ لیں کے اسکی ترغیب دیتی ہے اور اس کو تجربے سے ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سائنس کبھی کوئی مطلق دعویٰ نہیں کرتی اور ہمیشہ نۓ شواہد و حقائق کے لیے اپنے اندر [[قابل تحریف|تحریف (falsification)]] کی گنجائش رکھتی ہے۔ اور اس مقصد کے لیے اوپر بیان کردہ مُراجعۂ ثانی (peer review) نہایت اہم ہے جس کی خاطر تمام معلومات کا [[دائرہ عام|دائرۂ عام]] میں ہونا اور ہر کسی کی رسائی میں ہونا لازمی ہے۔ تاکہ نا صرف یہ کہ [[نظر ثانی|نظر ثانی (review)]] کیا جاسکے بلکہ ساتھ ساتھ ہی کسی ایک سائنسدان کے تجربے کو اسکا کوئی [[ھمتا]] ([[peer]]) دہرا کر اسکے قابل تکرار ہونے کا اندازااندازہ کرسکے یا تصدیق کرسکے۔ ھمتا یا peer سے مراد یہاں ہم عصر سائنسدانوں سے ہے، یعنی کوئی ایسا سائنسدان جو اتنا ہی قابل ہو جتنا کہ تجربہ کرنے والا سائنسدان۔
 
== ریاضی اور سائنس ==