"قصور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 74:
[[قصور جنکشن ریلوے اسٹیشن]] شہر کے[[شمال]] [[مغرب]] میں واقع ہے۔تقسیم[[ہند]] سے پہلے قصور بذریعہ [[ریل]] [[امرتسر]]،[[فیروزپور]]سے ملا ہوا تھا مگر اب یہ [[ریلوے]]لائن ختم کر دی گئی ہے اور اس کازیادہ تعلق بذریعہ [[سڑک]] اور [[ریل]] لاہور شہر سے قائم ہے ، یہاں کی زیادہ تر نقل و حمل اور [[تجارت]] [[لاہور]]ہی سے منسلک ہے ، لاہور سے [[کراچی]] جانے والے ریلوے ٹریک پر [[رائے ونڈ جنکشن ریلوے اسٹیشن]] سے قصور کے لئے ایک [[ریلوے لائن]]علاحدہ ہوتی ہے جو قصور شہر سے گزرتی ہوئی براستہ [[کھڈیاں خاص]] اور[[کنگن پور]] [[ضلع قصور]] سے نکل کر [[لودھراں]]جا پہنچتی ہے ،جبکہ 1910ء میں قصورسے [[لودھراں]] تک ریلوے ٹریک مکمل ہوا ۔اس کے علاوہ 1883 ءمیں [[رائے ونڈ]] سے [[گنڈا سنگھ والا]]تک ریلوے لائن بچھائی گئی ۔قصورشہر کے مشرقی حصے سے [[فیروزپور]]روڈ گزرتی ہے جو[[لاہور]]سے شروع ہو کر براستہ [[گنڈا سنگھ والا]] [[فیروزپور]]تک جاتی ہے ،تقسیم[[ہند]] کے بعد یہ سڑک بین الاقوامی پاک [[بھارت]] سرحد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، یہ شاہراہ قصور شہر سے لاہور تک تقریباً 55 [[کلومیٹر]]اور بھارتی شہر [[فیروزپور]] تک 25 کلومیٹر ہے ۔
 
قصور کا[[عجائب گھر]] [[فیروزپور]]روڈ پر [[ضلعی کمپلیکس]] کے سامنے واقع ہے،جس کا قیام [[1999 ء]] میں عمل میں آیا،[[قصور عجائب گھر]] میں تاریخ کے مختلف ادوار اور ثقافت کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں، اس میں [[آثار قدیمہ]] کے متعلق [[چکوال]] سے دریافت شدہ پرانے درختوں اور ہڈیوں کے نمونے رکھے گئے ہیں ،جن کی عمر کا اندازااندازہ 88 لاکھ سے ایک کروڑ سال تک کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ [[ہڑپہ]] اور [[چکوال]] کے دیگر تاریخی مقامات کی کھدائیوں سے ملنے والے پکی مٹی کے برتن، ٹھیکریاں، انسانی و حیوانی مورتیاں، اوزان کے پیمانے اور باٹ کے علاوہ [[گندھارا]] عہد کے متعلق بدھا اور [[ہندو]] دیوتاؤں کے مجسمےبھی رکھے گئے ہیں۔
صدیوں پرانی روایت پارچہ بافی کے یہاں کے [[جولاہا|جولاہے]] (انصاری) وارث ہیں۔ اس [[صنعت]]میں کپڑے کی قسم 'بافتہ' کو خاص امتیاز حاصل ہے جس میں ایک[[ریشم]]کے تار کے ساتھ سوت کے ایک تار کو بُنا جاتا ہے،گرم اوڑھنیوں میں یہاں کے جولاہے کھیس بنانے میں خاص کمال رکھتے ہیں۔
 
قصور چمڑے کی صنعت کے اعتبار سے ایک اہم شہر ہے،جانوروں کی کھال سے چمڑا تیار کرنے کی قدیم [[صنعت]] بھی قصورشہرکی خاص شناخت ہے، چمڑے کی صنعت کی وسعت اور قدامت کا اندازااندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ صدیوں سے تازہ گیلی کھال سے ماس اور خون کی باس نکالنے، بالوں کی صفائی وغیرہ سے لے کر قابلِ استعمال سوکھے چمڑے کی تیاری تک کے مراحل میں جو خاص کیمیاوی مواد برتا جاتا ہے، اس سے قصورکی زمین کے نیچے موجود پانی نہایت آلودہ ہو چکا ہے، اس پانی کو پینے اور دیگر ضروریات میں استعمال کرنے کی وجہ سے قصورمیں [[کینسر]] کے مریضوں کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے، یہاں پانی کا ایک بڑا ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا گیا ہےجو شہر بھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے، اس اقدام کی وجہ سے صورتِ حال کی سنگینی میں بہت کمی واقع ہوئی۔
 
==مشہور شخصیات==