"کیفیت حیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  3 سال پہلے
م
درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
گو انگریزی میں کیفیت حیات کے لیۓ کوالٹی آف لائف کا لفظ آتا ہے مگر بغور مشاہدہ کرنے پر یہ بات سامنے آتی ہے کہ یہاں پر کوالٹی کا مفہوم ، معیاری اور قیمتی کی نسبت کیفیت سے زیادہ نزدیک ہے کیونکہ اس شعبہ میں موجود یا حاضر زندگی کی بات کی جاتی ہے خواہ وہ اعلی معیار کی ہو یا پست۔ کیفیت حیات ، کو سادہ الفاظ میں یوں کی جاسکتی ہے کہ یہ ان عوامل کا مطالعہ ہوتا ہے کہ جو زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اسکے ساتھ ہی ساتھ اس میں [[راحت الوجود (وضاحت)|راحت الوجود]] (well being) اور [[معیار زندگی]] جیسے موضوعات بھی شامل ہوجاتے ہیں۔
 
کیفیت حیات ایک کثیر العوامل مظہر ہے جس میں ، معیار زندگی ، معاشی صورتحال ، ضروریات زندگی تک افراد کی دسترس ، حالت ذہنی سکون ، ماحول کی صحت اور آذادی (نفسیاتی) کا ہونا وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ اوپر کی مختصر تعریف سے اندازااندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کیفیت حیات ایک ایسا شعبہ حیات ہے کہ جس میں صرف پیسہ نہیں بلکہ انسانی کی ان بنیادی ضروریات زندگی سے واسطہ ہوتا ہے جو {{ٹ}} [[انسان]] {{ن}} کو {{ٹ}} [[حیوان]] {{ن}} سے مختلف کر کے اس کو {{ٹ}} معاشری حیوان {{ن}} کے درجے میں لانے کیلیۓ لازمی ہوتی ہیں۔ اس مضمون میں بڑے بڑے عالمی اداروں کے جاری کردہ معیاروں اور ترقی یافتہ ممالک کے پیمانوں کا ذکر تومجبورا کرنا ہی ہوگا مگر ساتھ ہی ساتھ کیفیت حیات یا Quality of life کی ان ممالک کے سیاق وسباق کے حوالے سے تشریح بھی شامل ہوگی جن کے لیۓ ، کیفیت حیات اور معیار زندگی کی باتیں کرنا عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں ، جہاں انسان آج بھی اس حالت میں ہیں (یا رکھے جارہے ہیں) کہ جس روز فاقہ نہ گذرے تو اس رات کا [[چاند]] ، ہلال عید کی طرح مسکراتا نظر آتا ہے۔
 
کیفیت حیات کا مطالعہ کی اہمیت زندگی کے ہر شعبہ میں مستند ہے مگر خاص طور پر [[طب]] و صحت اور ایسے شعبہ جات ہیں کہ جس میں اس علم کے براہ راست نفاذ سے نہ صرف یہ کہ شفاخانوں کی حالت اور طبی سہولیات کی فراہمی کی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے ہلکہ یہ انداز بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جو رقم ان اداروں کو مہیا کی جارہی ہے کافی ہے کہ نہیں ؟ اسکا استعمال کن کن مقامات پر کیا جاۓ کہ مریضوں کی کیفیت حیات کو بہتر بنایا جاسکے؟
2- [[سال حیات بمطابق عجز|سال حیات بمطابق عجز (disability adjusted life years / DALY)]]
: اس سے مراد کسی بھی [[مرض]] یا بیماری سے پیدا ہونے والی تمام تر تکلیف و بار کی ہوتی ہے۔ یعنی یہ [[عجز|عجز یا معذوری]] سے ضائع ہوجانے والے سالوں اور قبل از وقت موت سے ضا‏ئع ہوجانے والے سالوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اسکی قیمت بھی 1 سے لیکر 0 تک ہوتی ہے۔
مندرجہ بالا ڈیلی اور کالی کی مدد سے کسی بھی علاج کے [[نفع لاگت|نفع لاگت (cost effectiveness)]] ، کے بارے میں اندازااندازہ لگایا جاتا ہے، مثلا اگر کسی قسم کے [[سرطان (عارضہ)|سرطان]] کے معالجہ پر 10،000 [[روپیہ|روپے]] کی لاگت آتی ہے اور اسکی وجہ سے وہ شخص دو سال مزید جی لیتا ہے یعنی زندگی میں 2 برس کا اضافہ ہوجاتا ہے تو اس کے لیۓ ایک QALY (یعنی حیات میں ایک برس کے اضافے) کی قیمت 5000 روپے ہوگی۔
 
اب کاروباری انداز میں اگر اس حساب سے [[قیمت حیات|قیمت حیات (value of life)]] نکالی جاۓ تو یہ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ QALY سے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے وہ 2 برس جو اس معالجے کی وجہ سے زندگی میں بڑھیں گے انکی حیثیت ، کیفیت حیات (کوالٹی آف لائف) کے لحاظ سے کیا ہوگی ؟ کیا وہ شخص اس بڑھنے والی زندگی کو واقعی ایک زندگی کی طرح گزار سکے گا یا یہ اضافی زندگی [[عجز|معذوری]] اور تکلیف کا مجموعہ ہوگی ؟ [[ترقی پذیر ممالک]] کے بارے میں تو اعداد و شمار میسر نہیں کہ ایسی صورت میں کیا فیصلہ کیا جاتا ہے، مگر [[ترقی یافتہ ممالک]] میں اس قسم کے سوالات سامنے لائے جارہے ہیں کہ کیا ایسی صورتحال میں علاج مہیا کیا جانا مناسب ہے یا نہ کیا جانا ؟