"افغانستان میں سوویت جنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 38:
 
==پس منظر==
1885ء میں  روسی افواج نے آکسس دریا کے جنوب میں واقع متنازعہمتنازع نخلستان پنج دہ کا قبضہ بزورِ طاقت  افغان فوج سے  حاصل کر لیا۔  پنج دہ واقعے کے بعد 1885-87 میں انگریزی ، روسی اورافغان نمائندگان پر مبنی ایک مشترکہ  سرحدی  کمیشن نے اتفاق رائے سے افغانستان اور روس کے مابین سرحد کا تعین کیا۔ افغان علاقے میں روس کی اثر و رسوخ سوویت دور میں میں جاری رہا۔ 1955 سے 1978 کے دوران سوویت یونین کی جانب سے افغانستان کو اربوں روپے کی معاشی اور فوجی معاونت فراہم کی گئی۔
 
1978 ء کے صور انقلاب کے بعد 27اپریل  1978 میں عوامی جمہوریہ افغانستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انقلابی حکومت نے افغانستان میں ایک غریب دوست  اور   کسان دوست  سوشلسٹ معاشی ایجنڈا متعارف کرایا۔  اس حکومت کے  سوویت یونین کے ساتھ قریبی روابط تھے۔  5 دسمبر 1978 کو سوویت یونین اور افغانستان کے درمیان دوستی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔