"طبیعیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5:
'''طبیعیات'''، [[علم طبیعی]] (Physics) کا ایک بنیادی شعبہ ہے۔ اس کی تعریف یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ یہ [[فطرت]] یا طبیعہ کے اصول و قوانین کے مطالعہ کا نام ہے۔ طبیعیات ایک ایسا سائنسی علم ہے کہ جس میں فطرت و طبیعہ کے ان بنیادی قوانین پر تحقیق کی جاتی ہے کہ جو اس کائنات کے نظم و ضبط کو برقرار رکھے ہوۓ ہیں۔ یہ فطرت کے قوانین چار اہم اساسوں کے گرد گھومتے ہیں جو بنام [[وقت|زمان]] و [[فضاء (ضد ابہام)|مکاں]] اور [[مادہ]] و [[توانائی]] ہیں۔ اس کا لب لباب یوں کہہ سکتے ہیں کہ طبیعیات دراصل [[کائنات]] کی تشکیل کرنے والے بنیادی اجزاء اور ان اجزاء کے باہمی [[بنیادی تفاعل|روابط]] کے مطالعے اور پھر ان کے زیرِ اثر چلنے والے دیگر نظاموں (بشمول انسان ساختہ) کے تجزیات کا نام ہے۔
 
طبیعیات کے سلسلے میں ایک عمومی بات یہ ہے کہ یہ طبیعی اجسام سے متعلق رہتا ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ عام طور پر اس میں [[غیر نامیاتی]] (Inorganic) اجسام یا مادوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس [[نامیاتی کیمیا|نامیاتی]] (Organic) مرکبات اور مادوں کا مطالعہ عام طور پر [[حیاتیات]] اور [[فعلیات]] کے زمرے میں آتا ہے۔ [[کیمیاء]] میں اکثر ایسے مقامات آتے ہیں جہاں اسکا علم غیر نامیاتی دائرے سے نکل کر نامیاتی اجسام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے، مثال کے طور پر [[حیاتی کیمیاء]]۔ یہ دائرہ بندی گو بنیادی تصور قائم کرنے کے لیے تو اہم ہے لیکن آج سائنس کی ترقی نے ان تمام علوم کے دائروں کا مدھممدہم کرکے اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ جہاں اکثر مقامات پر ان کی سرحدیں ایک دوسرے میں نفوذ کرتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔
 
== تعریف ==
 
طبیعیات، [[مادے]] اور [[توانائی]] کے علم اور ان کے باہمی تعلق کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔
 
== وجہ تسمیہ ==
 
[[انگریزی]] میں فزکس کا لفظ ، [[یونانی (زبان)|یونانی]] زبان کے ''physis'' سے آیا ہے جس کے معنی فطرت یا طبیعہ کے ہوتے ہیں۔ طبیعہ سے مراد [[کائنات]] کی ہر وہ شئے ہوتی ہے کہ جو انسان کے اختیار یا تضبیط سے باہر ہو (یا کم از کم اس وقت رہی ہو جب سے اس لفظ کی ان معنوں میں استعمال کی اصطلاح رائج ہوئی) اور اسی [[عربی زبان|عربی]] لفظ طبیعہ سے آج کا مروجہ لفظ برائے فزکس یعنی طبیعیات ماخوذ ہے۔ بالکل اسی نام کی مناسبت سے طبیعیات ایک ایسا سائنسی علم ہے کہ جس میں فطرت و طبیعہ کے ان بنیادی قوانین پر تحقیق کی جاتی ہے کہ جو اس کائنات کے نظم و ضبط کو برقرار رکھے ہوۓ ہیں۔
 
== <big>'''تاریخ''' </big>==
 
=== قدیم طبیعیات ===
 
=== فطری فلسفہ ===
طبیعیات علم کے قدیم ترین شعبوں میں شمار کیا جاتاہے اور اس کا آغاز علم فلسفہ سے ہوا ہے۔ یعنی شروع میں مظاہر فطرت کی توضیح و تشریح علم فلسفہ کا ہی حصہ تھا جو بعد میں فطری فلسفہ کہلانے لگا۔بعد ازاں اس کو فطری سائنس کہا جاتا رہا حتٰی کہ طبیعیات کا جدید تصور رائج ہو گیا۔
=== قرون وسطی کی اسلامی دنیا میں طبیعیات ===
 
=== کلاسیکی طبیعیات ===
 
=== جدید طبیعیات ===
 
== فلسفہ ==
 
== کلیدی نظریات ==
 
=== کلاسیکی طبیعیات ===
 
=== جدید طبیعیات ===
 
=== کلاسیکی طبیعیات اور جدید طبیعیات میں فرق ===
 
== تحقیق ==
 
== موجودہ تحقیق ==
 
== مزید دیکھیے ==
* [[طبیعیات کے بنیادی مقالات کی فہرست]]
* [[فرہنگ اصطلاحات طبیعیات]]
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}‏
&lrm;[[‎‏1&lrm;‏1.^ "physics" .۔ Online‏ ‏Etymology Dictionary.]]‎‏&lrm;‏
 
[[زمرہ:طبیعیاتی تصورات]]