"طبیعیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 18:
 
===<sup>'''قدیم طبیعیات'''</sup>===
 
فلکیات فطری سائنس میں سب سے قدیم ہے.۳۰۰۰ قبل مسیح کی تہزیبوں جن میں سمیرین تہزیب، قدیم مصری تہزیب، اور وادئ سندھ کی تہزیبیں شامل ہیں کو سورج، چاند اور ستاروں کی حرکت کے متعلق بنیادی سمجھ بوجھ اور پیش گویانہ علم تھا. اس زمانے میں سورج، چاند، ستاروں کی پرستش کی جاتی تھی اور انہیں خدا کا درجہ دیا جاتا تھا. ان مظاہر کی وضاحت غیر سائنسی تھی اور ان میں دلائل کا فقدان تھا لیکن یہی ابتدائی مشاہدات جدید فلکیات کی بنیاد بنی. مشہور تاریخ دان اسگر آبو کے مطابق مغربی فلکیات کی بنیاد بین النہرین ہوسکتی ہے اور علوم دقیقہ میں تمام مغربی جدوجہد بابلی فلکیات سے نسل در نسل منتقل ہوئی ہیں. مصری ماہرین فلکیات نے ایسی یاد گاروں کو چھوڑا جس پر اجرام فلکی کی حرکت اور ستاروں کے جھرمٹوں کے بارے میں معلومات محفوظ تھیں. یونانی شاعر ہومر نے بھی اپنی شاعری میں اجرام فلکی کےمتعلق لکھا بعد کے یونانی ماہرین فلکیات نے نصف کرہ شمالی کے ستاروں کے جھرمٹوں کے نام مہیا کیے جو اب تک استعمال ہو رہے ہیں.
 
===<sup>'''فطری فلسفہ'''</sup>===