"ایلیا کازان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا
سطر 1:
[[تصویر:Kazan.jpg|framepx|thumb|left|ایلیا کازان]]
'''ایلیا کازان''' ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: Elia Kazan) (ولادت:[[9 ستمبر]]، [[1909ء]]، [[قسطنطنیہ]]، [[سلطنت عثمانیہ]] موجودہ [[استنبول]]، [[ترکی]] - وفات: [[28 ستمبر]]، [[2003ء]]، [[مین ہٹن]]، [[نیویارک شہر|نیو یارک شہر]]، [[ریاست نیو یارک]]، [[ریاستہائے متحدہ امریکا]]) [[ہالی ووڈ]] کے معروف فلم ساز، ہدایت کار، اداکار اور فلم نویس تھے۔ ۔ایلیا کازان کا تعلق ایک یونانی خاندان سے تھا۔ جب ان کی عمر چار سال تھی تو ان کے والدین امریکہ رہنے آ گئے۔ ایلیا کازان نے اپنا کیرئیر براڈوے پر سٹیج ڈراموں کی ہدایت کار ی سے شروع کیا۔ 1948ء میں ان کو ان کی فلم ’[[جینٹل مینز اگریمنٹ]]‘ کے لئےلیے بہترین ہدایت کار کا [[آسکر ایوارڈ]] دیا گیا۔ اس فلم کے اہم اداکار [[گریگری پیک]] تھے اور فلم کا موضوع امریکی معاشرے میں [[یہودی|یہودیوں]] کے خلاف تعصب تھا۔
 
چھ سال بعد ان کو ’[[آن دی واٹر فرنٹ]]‘ کے لئےلیے پھر بہترین ہدایت کار کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم میں [[مارلن برانڈو]] نے بہترین اداکاری کی اور یہ ڈاک یارڈ مافیا کے خلاف مزدوروں کی مزاحمت کی کہانی تھی۔ ایلیا کازان کی ایک اور مشہور فلم ’[[ایسٹ آف ایڈن]]‘ تھی جس میں [[جیمز ڈین]] نے یادگار کردار ادا کیا۔
 
90 سال کی عمر میں ان کو فلم اکیڈیمی کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ایلیا کازان کی فلموں نے امریکہ میں سماجی اور خاندانی مسائل کو انتہائی حقیقت پسند اور مضبوط انداز میں بیان کیا۔