"سنائی غزنوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م درستی املا
سطر 28:
سنائی [[470ھ]] میں موجودہ [[افغانستان]] کے شہر [[غزنی]] میں پیدا ہوۓ ۔
== درویشانہ زندگی ==
حکیم سنائی ایک نہایت سادہ انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی درویشی اور فقیری میں گزاری۔ انہیں سیر و سیاحت کا شوق تھا اور اسلامی حکومت کے زیر اثر مناطق کی سیر کرنے کے لئےلیے نکلے اور اسی دوران انہیں حج کرنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی ۔ حکیم سنائی کو مختلف علوم پر دسترس حاصل تھی جن میں تفسیر ، حدیث ، فقہ اور ادبی علوم شامل تھے ۔ اس کے علاوہ وہ فلسفہ ، ہندسہ اور علم طب میں بھی ماہر تھے ۔ ایک حد تک وہ خواب کی تعبیر بتانے کا علم بھی جانتے تھے ۔ حکیم کو ان کی اعلی علمی قابلیت اور ذہانت کے صلے میں مختلف القاب سے نوازا گیا ۔
== القابات ==
جن القاب سے انہیں نوازا گیا ان میں " حکیم " اور " شیخ " شامل ہیں ۔ وہ اپنے زمانے کے معروف اور ہردلعزیز شخص تھے اور شعراء ، عرفاء اور علماء کی نظر میں انہیں نہایت اعلی مقام حاصل تھا ۔ انہوں نے قصائد ، غزلیات اور مثنویات پر طبع آزمائی کی ۔ آپ کی مثنویوں کو بہت زیادہ شہرت حاصل ہوئی ۔