"انسولین کی اقسام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
==تیاری==
انسانی جسم میں انسولین کا مولیکیول پیپٹائیڈ کی ایک ہی لمبی زنجیر کی شکل میں بنایا جاتا ہے جس میں 110 [[امینو ایسڈ]] ہوتے ہیں۔ کافی کاٹ چھانٹ کے بعد یہ پیپٹائیڈ کی دو زنجیروں پر مشتمل رہ جاتا ہے جس کی پہلی زنجیر (chain A) میں 21 اور دوسری زنجیر (chain B) میں 30 امینو ایسڈ رہ جاتے ہیں۔ یہ دونوں زنجیریں دو مقامات پر ایک دوسرے سے سلفر برج کے ذریعے جڑی ہوتی ہیں۔ ایک تیسرا سلفر برج chain A کے دو نقاط کو جوڑتا ہے۔
[[File:Proinsulin 3.png|thumb|300px|انسولین کی تیاری کی ایک سادہ تصویر۔ لمبے پیپٹائیڈ میں سے جب ہرے رنگ کا ٹکڑا کاٹ کر نکال دیا جاتا ہے تو انسولین کی دو زنجیریں بچتی ہیں جن میں تین سلفر برج موجود ہوتے ہیں۔]]