"غیر-رمزگر RNA" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م درستی املا
سطر 23:
م آراین اے ایک ایسا آراین اے کا سالمہ ہوتا ہے کہ جو [[لحمیاتی تالیف|پروٹین (لحمیات) کی تیاری]] کے دوران [[پیامی RNA]] پر موجود رموز کی ہدایات کے مطابق [[امینو ایسڈ]] کی، تیاری کے مقام تک منتقلی کا کام انجام دیتا ہے۔ (یہ مرحلہ [[ترجمہ (ضدابہام)|ترجمہ]] کے دوران پیش آتا ہے)
=== رائبوزمل آراین اے ===
ر آراین اے بھی اوپر بیان کردہ پس منظر کے مطابق DNA کے ذریعے [[انتساخ]] کے عمل کے دوران بنتا ہے اور یہ پھر [[خلیہ مایعمائع]] (cytoplasm) میں آجاتا ہے۔ یہ پروٹین کے ساتھ ملکر [[رجسمہ|رائبوسوم]] (ribosome) بناتا ہے جو پروٹین کی تیاری کے سب سے اہم ترین آلات ہیں۔ پستانداروں کے خلیات میں 2 مائٹوکونڈریائی ر آراین اے (23S اور 16S) اور 4 سائٹوپلازمک رآراین اے (28S ، 5.8S ، 5S اور 18S) ہوتے ہیں۔ ان چار میں سے 5S کیلیۓ ٹنڈم منظومی (tandem arrays) کی صورت میں 200 تا 300 جینز ہوتی ہیں جبکہ باقی ماندہ تین کیلیۓ ایک ''واحد انتساخیی اکائی'' (single trancription unit) ہوتی ہے جس میں پانچ کروموسومز ملوث ہوتے ہیں 13 ، 14 ، 15 ، 21 اور 22۔ سائٹوپلازمک رآراین اے جینز تکراری ہوتی ہیں تاکہ خلیہ میں مطلوبہ مقدار کے مطابق پروٹین کی تیاری کی جاسکے ۔
=== بے ترجمہ شدہ پ آراین اے ===