"سوڈان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 62:
== تاریخ ==
 
[[1851ء]] کے بعد سے [[یورپ|یورپی]] اور [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی]] [[سوداگروں]] نے [[ہاتھی]] [[دانت]] کی تلاش میں بالائی [[دریائے نیل|نیل]] کے دریائی علاقوں میں آ مدورفت شروع کی ان کی بے لگام مداخلت کے، قبائلی معاشرے کی نافرمانی اور غلاموں کی تجارت کی نئے علاقوں تک توسیع کی صورت میں دو منفی نتائج تھے۔ [[خیدِو اسماعیل]] (1863-79)حکمران تھا۔ برطانوی [[گورنر جنرل]]، [[جنرل گورڈن]] [[1877ء]] میں تعینات ہوا۔ [[1879ء]] میں [[خیدِو اسماعیل]] کو تخت سے اتار دیا گیا اور جنرل گورڈن نے استعفیٰ دے دیا۔ [[محمد احمد مہدی]] نیا حکمران بنا۔ [[سر ہربرٹ کچنر]] نے جو اس وقت [[مصر|مصری]] فوج کا سربراہ تھا سوڈان کو پھر سے فتح کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس منصوبے کی قیادت کی اس نے [[1898ء]] میں [[ڈنگولا]] صو بہ پر پھر سے قبضہ کرلیا۔کر لیا۔
 
دوبارہ فتح کیے گئے علاقوں کی حیثیت کا تعین ایک [[کنونشن]] کے تحت جنوری [[1899ء]] میں کیاگیا جس میں [[مصر]] اور [[برطانیہ]] شامل تھے۔ اس کا ڈرافٹ ایک برطانوی ایجنٹ [[لارڈ کرومر نی]] برطانوی حکومت کی پالیسی کے عین مطابق تیار کیا اور اس کا بنیا دی مقصد سوڈان سے بین الاقوامی ادارے اور مصری حکومت کے اختیارات کا اخراج تھا۔ سوڈان کو باقاعدہ طور پر [[مصر]] اور [[برطانیہ]] کی مشترکہ حکومت کا ماتحت علاقہ بنا دیا گیا۔ [[1910ء]] میں گورنر جنرل کونسل قائم کی گئی۔ دوسری [[جنگ عظیم]] کے دوران نئی سیا سی پیش رفت اور قوم پرست احساسات کے آغاز کا مشاہدہ کیاگیا [[اسماعیل الازہری]] سوڈانی سیاست دانوں میں سب سے زیا دہ مقبول اور مضبوط ہوگئے تھے۔ سوڈان حکومت نے [[اپریل]] [[1952ء]] میں ایک خود حکومتی آئین کا اعلان کیا جنوری [[1954ء]] میں نئی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں [[نیشنل پارٹی (پاکستان)|نیشنل پارٹی]] کے لیڈر [[اسماعیل الازہری]] کو [[وزیر اعظم]] منتخب کرلیاگیا۔ فوج، پولیس اور سول سروس سے برطانویوں کی واپسی اور سوڈانی لوگوں کی بھرتی کا عمل تیزی سے شروع ہوا۔ پارلیمنٹ نے مزید اقدامات کرکے الازہری کو اس قابل کردیا کہ انہوں نے یکم جنوری [[1956ء]] کو سوڈان کو ایک آزا د [[جمہوریہ]] بنانے کا اعلان کردیا۔