"افراط (کونیات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
سطر 10:
== عمومی جائزہ ==
ایک پھیلتی ہوئی کائنات کا عموما ً ایک کائناتی افق ہوتا ہے جس کی تشبیہ ہم زیادہ جانے پہچانے افق سے دے سکتے ہیں جو [[کرہ ارض]] کے خم کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو کائنات کے اس حصّے کی طرف نشان لگاتا ہے جس کا مشاہدہ ایک شاہد کرسکتا ہے۔ روشنی (یا دوسری اشعاع) جو اس کائناتی افق کے پار سے کوئی جسم خارج کرے گا وہ کبھی بھی مشاہد تک نہیں پہنچ سکتی  کیونکہ مشاہد اور جسم کے درمیان موجود خلاء بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
[[ملفتصویر:History_of_the_Universe.svg|leftبائیں|thumbتصغیر|350x350px|کائنات کی تاریخ  - یہ سمجھا جاتا ہے کہ کائناتی افراط کی وجہ سے ثقلی امواج ابھری ہوں گی، بگ بینگ کے فوراً بعد سریع از نور رفتار سے پھیلاؤ (17مارچ 2014) ]]
[[قابل مشاہدہ کائنات]]  ایک بڑی ناقابل مشاہدہ کائنات کا صرف  سرسری سا ایک حصّہ ہے؛ کائنات کے دوسرے حصّوں نے ابھی تک زمین سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ کائنات کے یہ حصّے ہمارے موجودہ کائناتی افق سے پرے ہیں۔ معیاری بگ بینگ کے نمونے میں، افراط کے بغیر،  کائناتی افق  ترک ہوکر منظرنامے میں ایک نیا علاقہ لے آتا ہے۔ اس کے باوجود جب کوئی مقامی مشاہد پہلی مرتبہ اس حصّے کو دیکھے گا تو اسے خلاء کے پہلے دیکھے ہوئے حصّوں اور ان نئے حصّوں میں  کوئی فرق محسوس نہیں ہوگا : ان کا پس منظر کی اشعاع کا [[درجہ حرارت]] دوسرے حصّوں ہی جیسا ہوگا، اور ان کا مکاں و زمان کا خم دوسرے کے ساتھ ہم قدم ہوکر ارتقاء پزیر ہورہا ہوگا۔  یہ ایک پہیلی کی طرح ہے: ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ یہ نئے علاقے جانتے ہوں کہ  ان کا خم اور درجہ حرارت کتنا ہونا چاہیے؟ وہ یہ بات اشاروں کو حاصل کرکے تو نہیں جان سکتے،  کیونکہ ان کا ہمارے ماضی کی روشنی کی کون سے کوئی پہلے سے رابطہ نہیں ہے ۔
 
سطر 22:
 
یہ متواتر تیز رفتار مکان و زمان کا پھیلاؤ ڈی سٹر مکان کہلاتا ہے اور اس کو قائم رکھنے کے لیے کائناتی مستقل کا ہونا اور خلائی توانائی جو ہر جگہ ایک مخصوص مقدار کی نسبت سے ہو لازمی ہے۔ طبیعی حالات ایک حرکت سے دوسری حرکت تک مستحکم ہوں: پھیلاؤ کی شرح، جس کو ہبل کی مقدار معلوم کہتے ہیں وہ قریباً مستقل ہے ، اور کائنات کے پیمانے کی مقدار صحیح ایک مخصوص مقدار کی نسبت ہونی چاہیے۔ افراط کو اکثر اسراع پزیر پھیلاؤ کا دور بھی کہتے ہیں کیونکہ دو مشاہدوں کے درمیان فاصلہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے (یعنی کہ جیسی ہی وہ الگ ہوتے ہیں ان کی الگ ہونے کی شرح اسراع پزیر ہوتی ہے)، جبکہ مخصوص مقدار تقریباً ایک جیسی ہی رہتی ہے (دیکھئے تخفیف اسراع مقدار صحیح )۔
 
===چند ناجنسیت باقی رہ گئیں===
 
کائناتی افراط نے ناجنسیت، غیر ہم اطرافیت اور مکان کے خم کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے کائنات کو بہت ہی سادہ حالت میں ڈھال دیا ہے جہاں اس پر مکمل طور پر انفلیٹون میدان ، کائناتی مستقل کے منبع کا غلبہ تھا اور صرف وہ اہم نا جنسیت انفلیٹون میں ہونے والے ننھے کوانٹم کے اتار چڑھاؤ تھے۔ انفلیٹون نے اجنبی بھاری ذرّات کو بھی ہلکا کر دیا جیسے کہ مقناطیسی یک قطبی جن کی پیش گوئی ذرّاتی طبیعیات کے معیاری نمونوں کی اکثر توسیع نے کی ہے۔اگر کائنات ان ذرّات کو افراطی دور سے پہلے بنانے کے لیے صرف اس قدر گرم تھی تو ان کو قدرتی حالت میں نہیں دیکھا جا سکتا، کیونکہ وہ اس قدر نایاب ہوں گے کہ اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی قابل مشاہدہ کائنات میں موجود نہیں ہوگا۔ یہ سب مل کر بلیک ہول کے مسئلہ اثباتی غیر بال کی طرح افراطی مسئلہ اثباتی غیر بال کہلاتے ہیں۔
 
غیر بال مسئلہ اثباتی لازمی طور پر اس لیے کام کرتا ہے کیونکہ اس میں اور بلیک ہول کے واقعاتی افق میں کوئی فرق نہیں ہے بجز فلسفیانہ اختلاف رائے کے کہ دوسری طرف کیا ہے۔ غیر بال مسئلہ اثباتی کی توضیح یہ ہے کہ کائنات (قابل مشاہدہ اور ناقابل مشاہدہ) افراط کے دوران زبردست رفتار سے پھیلی۔ ایک پھیلتی ہوئی کائنات میں توانائی کی کثافت عموماً گرتی ہے یا ہلکی ہو جاتی ہے کیونکہ کائنات کا حجم بڑھتا ہے۔ جب خطی سمت دگنی ہو جاتی ہے، تو توانائی کی کثافت آٹھ گنا سے کم ہوتی ہے؛ اشعاعی توانائی کی کثافت اس سے بھی زیادہ اس وقت کم ہوتی ہے جب کائنات پھیلتی ہے کیونکہ ہر فوٹون کا طول موج کھینچتا (سرخ منتقلی کی طرف ہو جاتا)ہے، یہ پھیلاؤ کے نتیجے میں فوٹون کے منتشر ہونے کے علاوہ ہوتا ہے۔ جب خطی جہتوں کو دگنا کیا جاتا ہے، تو اشعاع میں توانائی کی کثافت سولہ گنا گر جاتی ہے (دیکھئے توانائی کثافت تسلسل مساوات کا حل برائے بالا اضافیانہ سیال)۔ افراط کے درمیان، انفلیٹون میدان میں توانائی کثافت لگ بھگ ایک جیسی ہی رہتی ہیں۔ تاہم توانائی کثافت دوسری تمام چیزوں میں بشمول ناجنسیت، خم، غیر ہم اطرافیت، اجنبی ذرّات، اور معیاری نمونے کے ذرّات میں گرتی ہے اور اچھے خاصے افراط کے ساتھ یہ تمام نظر انداز کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ اس سے کائنات چپٹی اور متشاکل اور (متجانس انفلیٹون میدان کو چھوڑ کر) زیادہ تر خالی رہ جاتی ہے، جس لمحے افراط ختم ہوتا ہے تو دوبارہ گرم ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔