"ہرقل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی, typos fixed: صلی اللہ علیہ وسلم ← صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (2)
م صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائیت ← مسیحیت
سطر 21:
"'''ہرقل'''" یا "'''ہرقل صغیر'''" [[610ء]] سے [[641ء]] تک '''[[قیصر]]''' [[بازنطینی سلطنت|بازنطینی روم]] تھا- ہرقل نے [[بازنطینی سلطنت|مشرقی رومی سلطنت]] میں پہلی بار سرکاری زبان کے طور پر [[یونانی زبان]] متعارف کروایا- اس کی طاقت میں اضافہ [[608ء]] میں شروع ہوا، جب وہ اور اس کے والد، [[افریقا]] کے صوبہ دار [[ہرقل کبیر]] نے کامیابی سے غیر مقبول غاصب '''''قیصر''''' [[فوکاس]] کے خلاف ایک بغاوت کی قیادت کی-
 
ہرقل کا دور حکومت، کئی فوجی مہمات کا شکار رہی- جس سال ہرقل اقتدار میں آیا، [[بازنطینی سلطنت]] کی بیشتر و اکثر سرحدوں کو اندرونی و بیرونی خطروں کا سامنا تھا، جن میں ابتدائی طور پر [[فوکاس]] اور [[ساسانی سلطنت]] تھے اور بعد ازاں مسلمانوں کی [[خلافت راشدہ]] میں برسر اقتدار خلیفہ حضرت [[عمر ابن الخطاب|عمر ابن الخطاب، الفاروق]] (رضی اللہ عنہ) تھے - مذہبی معاملات میں، ہرقل کو اس وجہ سے یاد کیا جاتا ہے کہ اس نے [[بلقان]] جزیرہ نما سے منتقل عوام کو [[عیسائیتمسیحیت]] کی طرف لانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا- [[پاپاۓ روم]] [[جان چہارم]] کی مدد سے اس نے عیسائی اساتذہ اور مبلغوں کو دور دراز علاقوں میں بھی بھیجا- اس نے عیسائی کلیسا میں [[مونوفیزیہ]] نظریہ کی وجہ سے ڈلے ہوئے پھوٹ کو ختم کرنے کی غرض سے [[مونوثیلیہ]] کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کی-
 
مشرقی دنیا میں ہرقل کی وجہ شہرت، [[ساسانی سلطنت]] کے خلاف ایک تقریباً ہاری ہوئی جنگ کو جیت میں بدلنا اور اسلامی نبی حضرت [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم]] سے رابطہ ہیں-
 
== ابتدائی زندگی ==
سطر 39:
== حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے رابطے کا واقعہ ==
 
حضرت [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم]] حال ہی میں [[جزیرہ نما عرب]] کے تمام خانہ بدوش قبائل کو متحد کرنے میں کامیاب ہو ئے تھے- عرب قبائل ماضی میں یا تو رومیوں یا فارسیوں کے ماتحت تھے اور کبھی بھی ان عظیم قوموں کے لئے سنگین فوجی خطرہ نہ بن سکے- مگر اب ایک ہو کر [[اسلام]] کے زیر اثر اور رسول آخر کی سرپرستی میں، عرب مسلمان [[جزیرہ نما عرب]] کے خطے میں سب سے زیادہ طاقتور ریاستوں میں سے ایک بن کر منظر عام میں داخل ہوئے-
 
{{نامکمل}}