"رچرڈ اول شاہ انگلستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا
م صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائی ← مسیحی (2)
سطر 26:
[[ملف:Richard coeur de lion.jpg|framepx|thumb|left|رچرڈ شیر دل]]
[[ملف:LionHeartFarewell.jpg|framepx|thumb|left|انیسویں صدی کی عکاسی میں رچرڈ حسرت سے بیت المقدس کی جانب دیکھتے ہوئے]]
'''رچرڈ اول''' (پیدائش:8 ستمبر، 1157ء - وفات: 6 اپریل، 1199ء) 6 جولائی، 1189ء سے اپنی وفات تک [[انگلستان]] کا بادشاہ تھا۔ انہوں نے مختلف اوقات میں اسی مدت کے دوران نارمنڈے ،Aquitaine ،گاسکونی کے ڈیوک، آئر لینڈ، قبرص کے لارڈ، نینتز, آنجو، مائن کے نواب اور Brittany (فرانس کا صوبہ) کے سردار اعلی کے طور پر حکومت کی۔ رچرڈ کی ماں کا نام ایلینار آف گا ئن تھا۔ رچرڈ اس کی آخری عمر میں پیدا ہوا تھا۔ وہ شاہ لویس کی سابقہ ملکہ تھی جو 1149ء کی [[صلیبی جنگیں|صلیبی جنگ]] میں [[عیسائیمسیحی]] فوجوں کا ایک سردار تھا۔ شاہ لویس سے طلاق کے بعد ایلینار نے ہنری ڈیوک آف آنجو سے شادی کر لی۔ 16 سال کی عمر میں رچرڈ نے اپنی فوج کی کماند کرتے ہوے پااٹو (Poitou) میں بغاوت کو کچلا جو اس کے والد، بادشاہ [[ہنری دوم شاہ انگلستان|ہنری دوم]] کے خلاف تھی ۔
 
رچرڈ بلا کا طاقتور تھا - بہت دلیر اور اولوالعزم - اس نے بڑے بڑے معرکے سر کئے تھے۔ جنگ میں اس کی شجاعت مسلم تھی۔ اس کی پرجوش فطرت کو کھیلوں کے مقابلوں کی عمدہ ضیافتوں میں تسکین ملتی۔ اس کی رگوں میں پوشیرز اور گاسکونی کے مطربوں اور منچلے شہزادوں کا خون گردش کر رہا تھا وہ تیغ زنی اور نیزہ بازی میں انتہا ئی لطف محسوس کرتا۔ وہ بربط بجانے کا بھی بہت شوقین تھا۔ رچرڈ کو فن ملک داری سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا۔ اس کے قوی ہاتھ تلوار کے قبضے اور نیزے کے گز کے لیے پیدا کئے گئے تھے۔ انہں قلم اور کاغز سے کوئی سروکار نہ تھا۔
وہ رچرڈ شیر دل کے طور پر جانا جاتا تھا ، یہاں تک کہ اپنے الحاق سے پہلے بھی اور اس کی بڑی وجوہات تھیں کہ رچرڈ ایک عظیم فوجی رہنما اور جنگجو کے طور پر مشہور تھا۔ اس نے [[تیسری صلیبی جنگ]] کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے نہایت ہی بے پرواہی سے شاہی مراعات فروخت کر دی۔ اپنے باپ کے قہر سے بچنے کے لیے رضا کارانہ طور پر جلا وطنی اختیار کر لی تھی۔ وہ اپنے باپ کی موت تک [[فرانس]] میں مقیم رہا۔ صلیبی جنگ کے دور آغاز میں وہ تخت نشین ہوا۔ وہ نازک مزاج، متکبر اور انتہائی بہادر تھا۔ رچرڈ تیسری صلیبی جنگ کے دوران مرکزی عیسائیمسیحی کمانڈر تھا، مؤثر طریقے سے فلپ آگسٹس کی رخصتی کے بعد اس مہم کی قیادت اس کے پاس تھی گویا اس نے مسلمان ہم منصب [[صلاح الدین ایوبی]] کے خلاف کچھ کامیابیاں ضرور حاصل کیں، لیکن وہ [[بیت المقدس|یروشلم]] فتح کرنے میں ناکام رہا۔
 
عرب مورخ اسے ملک الرک کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ رچرڈ شیر دل انفرادی مبارزت میں واقعی بے مثال تھا۔ لیکن فوجی قیادت اس کے بس کا روگ نہ تھا، رچرڈ کی قیادت میں صلیبی جنگ ناکام ہوگئی تھی۔ اس نے جنگ میں خطروں کو للکارا تھا، خوب دادشجاعت حاصل کی لیکن اپنے مقصد اولین میں بری طرح ناکام رہا تھا۔ جب اس نے فوج کی کمان سنبھالی تو وہ بالکل بےبس ہو کر رہ گیا تھا پھر اس نے یہ ظلم ڈھایا کہ [[عکہ]] کے مسلمان اسیران جنگ کو جو دراصل یرغمال تھے تہ تیغ کردیا۔ لیکن اس بدترین ناکامی کےباوجود اس کے دلیرانہ کارنامے ہمیشہ یاد رہيں گے۔