"کتاب استثنا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏حوالہ جات: صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائیت ← مسیحیت
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''کتاب استثنا''' یا '''تثنیہ شرع''' ([[عبرانی زبان|عبرانی]]: דְּבָרִים‎، [[یونانی زبان|یونانی]]: Δευτερονόμιον) [[عبرانی بائبل]] کی چوتھی اور [[تورات]] کی پانچ کتابوں میں سے ایک ہے۔ تورات کی یہ پانچویں کتاب [[موسیٰ (مذہبی شخصیت)|موسیٰ]] کی آخری تصنیف ہے۔ آپ نے یہ کتاب غالباً 1400 قبل مسیح میں لکھی، جب [[بنی اسرائیل]] [[موآب]] کے میدانوں میں خیمہ زن تھے اور [[ارض موعود|ملک موعود]] [[کنعان]] میں داخل ہونے کے منتظر تھے۔
 
اس کتاب میں موسیٰ کے آخری خطبات درج ہیں اور ساتھ ہی آپ کی زندگی کے آخری ایام کے واقعات اور آپ کی وفات کا ذکر بھی پایا جاتا ہے۔ بائبل کے عالم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آخری واقعات اور موسیٰ کی وفات کا بیان [[یشوع]] کی تالیف ہیں۔ موسی نے 120 سال کی عمر میں وفات پائی۔ آپ نے یشوع کو اپنے انتقال سے پہلے اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا اور یہ یشوع ہی تھے جن کی قیادت میں [[بنی اسرائیل]] کی نئی نسل [[کنعان|ملک کنعان]] میں داخل ہوئی۔