"کتاب قضاۃ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏top: صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائیت ← مسیحیت
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''کتاب قضاۃ''' یا '''کتاب قضات''' ([[عبرانی زبان|عبرانی]]: ספר שופטים) [[عبرانی بائبل]] کی ساتویں کتاب ہے۔ یہ کتاب اُن قاضیوں کے بارے میں ہے جو [[حضرت یشوع علیہ السلام]] کی موت کے بعد سے سلاطین کے دور کے شروع ہونے تک [[بنی اسرائیل]] کی قیادت کرتے رہے۔ یہ قاضی [[یہود|یہودیوں]] کی سیاسی، عسکری، تمدنی اور سماجی زندگی کے تمام شعبوں پر نظر رکھتے تھے اور [[شریعت موسوی]] کے مطابق فیصلے کرتے تھے۔
 
اس کتاب کے مصنف کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملتی، لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس کتاب کے مصنف کی بہت سے قابل وثوق ذرائع اور مآخذ تک رسائی تھی جن کی مدد سے اُس نے یہ کتاب تحریر کی۔ اکثر علماء نے اس کتاب کو [[سموئیل|سموئیل نبی]] کی تصنیف قرار دیا ہے۔