"بایزید اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائی ← مسیحی (3)
سطر 48:
({{lang-ota|بايزيد اول}}; {{lang-tr|1. Beyazıt}}; عرفیت ''Yıldırım'' (عثمانی ترکی: ییلدیرم), "'''بجلی'''") 1389ءسے 1402ء تک [[سلطنت عثمانیہ]] کے چوتھے فرمانروا رہے ۔ انہوں نے اپنے والد [[مراد اول]] کے بعد مسند اقتدار سنبھالی جو [[جنگ کوسوو اول]] میں ہلاک ہو گئے تھے ۔
 
اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد بایزید نے اپنے چھوٹے بھائی [[یعقوب بن مراد|یعقوب]] کی بغاوت کو فرو کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے [[سربیا]] کے شاہ لازار کی صاحبزادی [[شہزادی ڈسپنا]] سے عقد کر لیا اور اسٹیفن لازاریوچ کو سربیا کا نیا سربراہ متعین کیا اور [[سربیا]] کو کافی خودمختاری دی۔ اس فتح کے بعد عیسائیمسیحی بیوی کے باعث بایزید کو شراب کی لت پڑگئی لیکن بعد ازاں [[سلطنت عثمانیہ]] کیخلاف عیسائیوںمسیحیوں کے اعلان جنگ پر وہ اس سے تائب ہوگیا۔
 
1391ءمیں بایزید نے [[محاصرۂ قسطنطنیہ|قسطنطنیہ کا محاصرہ]] کیا جو اس اس وقت [[بازنطینی سلطنت]] کا دارالحکومت تھا۔ 1394ءمیں بازنطینی حکمران [[جون پنجم پیلایولوگس]] کے مطالبے پر [[سلطنت عثمانیہ]] کو شکست دینے کے لیے پوپ [[بونیفیس نہم]] نے [[صلیبی جنگیں|صلیبی جنگ]] کا اعلان کیا گیا ۔ شاہ ہنگری اور رومی حکمران [[سجسمنڈ]] کی زیر قیادت اس مسیحی اتحاد میں [[فرانس]] اور [[افلاق|ولاچیا]] بھی شامل تھے ۔ دونوں افواج کا ٹکرائو 1396ء میں [[نکوپولس]] کے مقام پر ہوا جہاں بایزید نے عظیم الشان فتح حاصل کی اور اس شاندار فتح نے نہ صرف یورپ کے عیسائیوںمسیحیوں کی کمر توڑدی بلکہ بایزید کی شہرت کو بھی بام عروج پر پہنچادیا۔ (<small>دیکھیے: [[جنگ نکوپولس]])</small> اس فتح کی خوشی میں بایزید نے دارالحکومت [[بورصہ|بروصہ]] میں عظیم الشان جامع مسجد [[اولو مسجد|اولو جامع]] قائم کی۔
 
قسطنطنیہ کا محاصرہ 1401ء تک جاری رہا جس کے دوران ایک مرتبہ نوبت یہاں تک آن پہنچی کا بازنطینی حکمران شہر چھوڑ کر فرار ہوگیا اور قریب تھا کہ شہر مسلمان افواج کے ہاتھ آجاتا کہ بایزید کو مشرقی سرحدوں پر [[امیر تیمور|تیمور لنگ]] کے حملے کی خبر ملی جس پر اسے چاروناچار محاصرہ اٹھانا پڑا۔