"خروج: خدایان اور بادشاہان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائیت ← مسیحیت
م صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائی ← مسیحی
سطر 104:
اسکاٹ نے تمام تنازعات کے بارے میں تردید کرتے ہوئے کہاکہ کسی فلم میں اہم کردار کیلئے دنیا کے نامی گرامی اداکار کا انتخاب نہائت ضروری امر ہے لیکن جو لوگ اس فلم کا مقاطع کر رہے ہیں وہ ابھی طفل ہیں۔
=== بائبل کی درستی ===
فلم کی نمائش سے قبل ہی اسکاٹ کے بیانات سے کافی تنازعات اور مباحث جنم لینے لگے۔ مثال کے طور پر اسکاٹ نے کہا کہ اسکا نظریہ ہے کہ بنی اسرائیلیوں کے بحیرہ احمر عبور کرنے سے پہلے بہت سے فطری عوامل رونما ہوئے، جیساکہ زیر زمین زلزلہ اور بعد ازاں سونامی سبب بناکہ سمندر کا پانی سمٹ کر دائیں بائیں ہٹ جانے سے راستہ بن گیا۔ اسی طرح کے عجیب و غریب بیانات کے ضمن میں یہ بات سمجھ میں آنے والی تھی کہ فلم اور بائبل میں بیان واقعہ میں مطابقت نہیں ہوگی اور نہ ہی موسیٰ وہی موسیٰ ہوگا جو بائبل میں بیان ہواہے۔ بعض نے کہاکہ عیسائیمسیحی فلم دیکھنے نہ جائیں۔
ایلن وہائٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس نے یہ فلم دیکھ کر اخذ کیاہے کہ اس فلم اور بائبل میں نہائت زیادہ اختلافات ہیں، اس نے کہاکہ اس فلم میں صرف چند عذاب عکسبند کئے گئے ہیں جبکہ کل عذاب دس طرح کے تھے، جبکہ ہدائتکار نے ان عذابوں کی توجیہ اور تاویل کچھ الگ انداز سے کی ہے۔ بائبل میں واضح ہے کہ یہ عذاب صرف مصریوں پر نازل ہوئے تھے، بنی اسرائیلیوں کو ان عذابوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا لیکن فلم ہذا میں مصریوں کے ساتھ ساتھ بنی اسرائیلی بھی عذاب سے دوچار دکھائے گئے ہیں۔ اس نے گفتگو سمیٹتے ہوئے کہاکہ اسکاٹ نے بائبل سے اسقدر اختلافی فلم بنائی کے بائبلی نام بھی بہت کم استعمال کئے ہیں حتیٰ کہ اس فلم کا نام بھی غیر بائبلی ہے جسے کوئی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔
=== تاریخی غلط بیانی ===