"بسماچی تحریک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
(ٹیگ: القاب)
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 10:
 
== بسماچی تحریک کا پہلا مرحلہ، 1918ء تا 1920ء ==
[[تصویرفائل:Prokudin-Gorskii-19.jpg|thumbتصغیر|محمد علیم خان، آخری امیر بخارا، یہ تصویر پروکودین گورسکی نے 1911ء میں لی]]
زار کے خلاف [[انقلاب اکتوبر]] میں [[فیض اللہ خوجایوف]] جیسے رہنماؤں نے اشتراکی حلقوں کا ساتھ دیا اور [[بخارا]] اور [[خوارزم]] (خیوہ) کے حصول میں سرخ افواج کی مدد کی جبکہ سابق امیر بخارا [[محمد علیم خان]] جیسے رہنماؤں نے بسماچی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی۔ امیر کے دو جرنیلوں نے 30 ہزار جنگجوؤں پر مشتمل لشکر تیار کیا۔ [[1920ء]] کے موسم گرما تک بسماچیوں نے [[وادئ فرغانہ|وادی فرغانہ]] میں کافی مقبولیت حاصل کی اور بعد ازاں [[ترکستان]] بھر میں پھیل گئے۔ اُس وقت بیشتر ترکستان اشتراکیوں کے مکمل قبضے میں نہیں تھا بلکہ مقامی حکومتوں، جیسے خوارزم و بخارا کی اشتراکی روسی ریاستیں، کے زیرانتظام تھا لیکن یہ حکومتیں مکمل طور پر اشتراکیوں کی پٹھو تھیں اور انہی کے اشاروں پر ناچتی تھیں۔
بالشیوک مخالف [[سفید افواج]] کے مقابلے میں بسماچیوں کو کسی طرح کی بیرونی امداد بھی حاصل نہ تھی، اس کے باوجود [[1920ء]] کے اوائل تک بسماچی وسط ایشیا کے بڑے حصے میں پھیل گئے تھے اور سوویت حکومت کو خطرہ لاحق ہو گیا کہ اب وہ ترکستان سے محروم ہو جائے گی۔ [[ولادیمیر لینن|لینن]] حکومت نے ترکستانی باشندوں کے اعتراضات کے خاتمے کے لیے ان سے مصالحت کا منصوبہ بنایا جس میں غذائی اجناس کی فراہمی، محصولات میں نرمی، زرعی اصلاحات کے وعدے، اسلام مخالف پالیسیوں کے خاتمے اور زراعت پر حکومتی ضابطے کے خاتمے کے وعدے شامل تھے۔ ان اقدامات نے عوام میں بسماچی تحریک کی کشش کو کم کر دیا اور [[سرخ افواج]] کے لیے بسماچیوں کو زیر کرنا ممکن بنا دیا۔ گویا یہ عوامی غیض وغضب کو کم کرنے کے لیے کھیلا گیا ایک کھیل تھا، جس میں وعدوں کے ذریعےعوامی حمایت حاصل کی گئی اور در پردہ اس تحریک کو ختم کرنے کے لیے پوری قوت کا استعمال کیا گیا۔
 
== بسماچی تحریک کا دوسرا مرحلہ، 1921ء تا 1923ء ==
[[تصویرفائل:Ismail Enver.jpg|thumbتصغیر|اسماعیل انور پاشا، جن کی آمد نے وسط ایشیا کی مسلم بغاوت میں نئی روح پھونکی]]
[[نومبر]] [[1921ء]] میں [[سلطنت عثمانیہ]] کے سابق وزیر جنگ [[اسماعیل انور پاشا]] خطے میں تشریف لائے اور انہوں نے خطے میں اسلامی حکومت کے قیام کے لیے سوویت اتحاد کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔ ان کی آمد نے خطے میں روسیوں کے خلاف بغاوت میں نئی روح پھونک دی اور جلد ہی انہوں نے بسماچی جنگجوؤں کو 16 ہزار افواج کی پیشہ ورانہ فوج میں تبدیل کر دیا اور [[1922ء]] کے اوائل تک بخارا کا ایک قابل ذکر حصہ بسماچیوں کے قبضے میں آ گیا۔
 
سطر 21:
 
اس مرتبہ پھر سوویت انتظامیہ نے اپنی پرانی دو طرفہ پالیسی سے کام لیا جس میں ایک جانب سیاسی و اقتصادی مفاہمت کے جھانسے دیے گئے اور پیٹھ پیچھے مسلم دہقانوں پر مشتمل ایک رضاکار فوج تشکیل دی گئی جو [[سرخ چھڑیاں]] (Red Sticks) کہلاتی تھی اور باضابطہ افواج میں مسلمان فوجیوں کو شامل کر کے انہیں بسماچیوں کے خلاف لڑایا۔ یہ سوویت حکمت عملی ایک مرتبہ پھر کامیاب رہی اور جب [[مئی]] [[1922ء]] میں انور پاشا نے امن پیشکش ٹھکرا دی اور 15 روز میں ترکستان سے روسی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کر دیا تو [[ماسکو]] مقابلہ کرنے کے لیے بھرپورانداز میں تیار تھا۔ [[جون]] [[1922ء]] میں سوویت افواج نے [[جنگ کفرون]] میں بسماچی جنگجوؤں کو شکست دی جہاں انور پاشا نے پہلی بڑی شکست کھائی۔ سرخ افواج نے مشرق کی جانب مزید پیش قدمی کرتے ہوئے بسماچیوں کے زیر قبضہ کئی قصبہ جات اور دیہات واپس لے لیے۔ انور پاشا [[4 اگست]] [[1922ء]] کو موجودہ [[تاجکستان]] میں سوویت افواج کے خلاف حتمی کارروائی کی تیاریوں کے دوران شہید کر دیے گئے۔
[[تصویرفائل:Frunze-mikhail.jpg|thumbتصغیر|[[میخائل فرونزے]] بالشیوک رہنما جنہوں نے بسماچی بغاوت کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا]]
انور پاشا کے بعد بسماچیوں کی قیادت سنبھالنے والے [[سلیم پاشا]] نے جدوجہد جاری رکھی لیکن بالآخر [[1923ء]] میں انہیں [[افغانستان]] فرار ہونا پڑا۔
اہم قائدین کے مارے جانے کے بعد بسماچی تحریک نے خفیہ انداز میں کام کرنے کی ٹھانی اور پہاڑوں میں خفیہ ٹھکانوں کے ذریعے کاروائیوں کا آغاز کیا۔ لیکن ان کاروائیوں کے نتیجے میں وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے کیونکہ عوام اغوا اور دہشت گردانہ کاروائیوں کو پسندیدہ نظر سے نہیں دیکھتے۔ [[1926ء]] تک بسماچی بغاوت حقیقتاًًحقیقتاً اپنے انجام کو پہنچ گئی تاہم اکا دکا واقعات [[1931ء]] تک پیش آئے جب سوویت افواج نے بسماچی رہنما [[ابراہیم بیگ]] کو گرفتار کر لیا۔ [[1934ء]] میں بسماچیوں کے آخری گڑھ کو موجودہ [[کرغیزستان|کرغزستان]] میں ختم کر دیا گیا۔
سوویت ذرائع کے مطابق اس بغاوت میں 1441 روسی فوجی ہلاک ہوئے۔
== فلمیں ==
بسماچی بغاوت کے موضوع پر مختلف فلمیں بھی بنائی گئی ہیں جن میں White Sun of the Desert, The Seventh Bullet اور The Bodyguard شامل ہیں۔
 
{{متضاد بین الویکی}}
 
[[زمرہ:ازبکستان کی جنگیں]]
[[زمرہ:ضدانقلاب اشتمالیتروس]]
[[زمرہ:ایشیا میں بغاوتیں]]
[[زمرہ:بغاوتیں]]
[[زمرہ:تاریخ روس]]
[[زمرہ:تاریخ سوویت اتحاد]]
[[زمرہ:تاریخ وسطی ایشیا]]
[[زمرہ:روسی خانہ جنگی]]
[[زمرہ:سوویت وسطی ایشیا]]
[[زمرہ:تاریخضد وسطی ایشیااشتمالیت]]
[[زمرہ:تاریخ روس]]
[[زمرہ:بغاوتیں]]
[[زمرہ:انقلاب روس]]
[[زمرہ:ایشیا میں بغاوتیں]]
 
{{متضاد بین الویکی}}