"اختبارِ خون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
صفائی بذریعہ خوب, replaced: جاۓ ← جائے (5)
سطر 10:
3- جسم کے مختلف [[عُضو|اعضاء]] (organs) کے [[فعلیات]]ی اور [[امراضیات]]ی (pathological) افعال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
==نظریاتی اساس==
چونکہ خون ایک [[حیات|جاندار]] کے جسم میں مستقل [[گردش]] کرتا ہے اور اسکا رابطہ جسم کے [[قلب]] سے لیکر دوردراز تمام حصوں سے ہوتا ہے اور اپنی گردش کے دوران خون تمام جسم کو غذائی اجزاء اور [[آکسیجن]] مہیا کرتا ہے، اسی خوبی کی وجہ سے جسم میں ہونے والی تبدیلیاں براہ راست خون میں اپنا اثر ظاہر کرتی ہیں جنکو خون کے طبی معائنہ کے ذریعہ شناخت کیا جاسکتا ہے۔ اور اسی وجہ سے خون کے اختبارات ، تمام طبی اختبارات میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے اختبارات میں شمار ہوتے ہیں۔ اسکی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ خون کو جسم کے دیگر [[نسیج]]ات (tissues) کی نسبت زیادہ آسانی سے اور وافر مقدار میں حاصل کیا جاسکتا ہے اور اسکے لیۓ بنیادی سی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جو ایک [[ممرضہ]] (nurse) یا [[طرازگر مختبر]] (laboratory technician) انجام دے سکتا ہے۔ اکثر خون کے اختبارات، مکمل خون پر کیے جانے کے بجاۓبجائے خون کے اجزاء پر بھی کیے جاتے ہیں، جو یا تو [[مصل]] (serum) پر کیے جاتے ہیں یا [[آبدم|شاکلہ]] (plasma) پر کیے جاتے ہیں۔
==تحصیل خون==
خون کو عام طور پر کسی ایسی خون کی نالی سے نکالا جاتا ہے جو خون کو [[قلب|دل]] کی جانب واپس لے کر جارہی ہو، ایسی خون کی نالی کو [[ورید]] (vein) کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات خون کو [[شریان]] (artery) سے بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ چونکہ خون نکالنے کے لیۓ ورید میں [[سوئی]] داخل کی جاتی ہے اس لیۓ اس کو طب میں [[بزل ورید]] (venipuncture) کہتے ہیں، اگر شریان سے خون نکالا جاۓجائے تو اس کو [[بزل شریان]] (arterial puncture) کہتے ہیں۔
===طریقہ کار===
# مریض یا وہ فرد جس کا اختبار کے لیۓ خون لینا ہو مکمل پرسکون اور سہولت سے لیٹا یا بیٹھا ہو اور اس کو خون نکالنے کے طریقہ کی مکمل وضاحت فراہم کی جاتی ہے
# عموما خون نکالنے کے لیۓ کہنی کے اندرونی جانب یا اگلے بازو کی کسی ورید کا انتخاب کیا جاتا ہے
# بزل یا سوراخ کرنے کے لیۓ منتخب کی جانے والی جگہ پر جلد کو [[مطہر]] (antiseptic) سے مکمل صاف اور جراثیم (germs) سے پاک کیا جاتا ہے
# ایک ربر کی نرم اور لچکدار پٹی یا کف کو اس جگہ سے ذرا اوپر جہاں سوئی داخل کرنی ہو باندھا جاتا ہے تاکہ خون کا دل کی جانب بہاؤ رک جاۓجائے اور ورید واضع ہو کر سامنے آجاۓآجائے
# سوئی کو جلد کے ساتھ کم زاویے پر رکھتے ہوئے وین میں داخل کیا جاتا ہے اور خون کی مطلوبہ مقدار کو ایک سرنج یا کسی مخصوص اختبار کے لیۓ اسکی [[خلائی نلی]] (vacuum tube) میں بھر لیا جاتا ہے
# اس عمل کے دوران ہی ربر کی پٹی کو کھول دیا جاتا ہے تاکہ خون کا بہاؤ بحال ہو جاۓجائے
# مطلوبہ مقدار میں خون حاصل کرنے کے بعد سوئی کو نکال لیا جاتا ہے اور سوراخ کی جگہ پر ایک الکحل یا کسی دوسرے جراثیم کش مادے کو رکھنے والی پٹی کو رکھ کر محفوظ کیا جاتا ہے۔ چند منٹ کے دباؤ سے خون کو بہ کر نکلنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے