"جوہری ہتھیار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏جوہری حکمت عملی: صفائی بذریعہ خوب, replaced: جاۓ ← جائے
درستی املا
سطر 4:
'''نویاتی اسلحہ''' یا '''نویاتی ہتھیار''' (<small>nuclear weapon)</small> جس کو عام طور پر [[جوہر]]ی [[اسلحہ]] یا جوہری ہتھیار بھی کہا جاتا ہے ، ایک ایسا [[اسلحہ]] ہے کہ جو اپنی تباہ کاری کی صلاحیت یا طاقت ، [[نویاتی انشقاق|انشقاق]] (fission) یا [[نویاتی ائتلاف|اتحاد]] (fusion) جیسے [[نویاتی تعامل|مرکزی تعاملات]] (نیوکلیئر ری ایکشنز) سے حاصل کرتا ہے۔ اور انشقاق اور ائتلاف (اتحاد) جیسے [[نویاتی طبیعیات|مرکزی طبیعیات]]ی عوامل سے توانائی اخذ کرنے کی وجہ سے ہی ایک چھوٹے سے مرکزی اسلحہ کا [[محصول (مرکزی اسلحہ)|محصول]] (یعنی اس سے نکلنے والی توانائی یا yield) ، ایک بہت بڑے روایتی [[گولہ|قـنبلہ]] (bomb) کے مقابلے میں واضع طور پر زیادہ ہوتی ہے، اور ایسا صرف ایک قنبلہ یا بم ہی تمام کا تمام شہر غارت کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
 
پوری [[انسان]]ی [[تاریخ عسکری|تاریخ المحارب]] اور اشرف المخلوقات کی خون آشامی و درندگی کے تمام تر نوشتہ جات میں مرکزی اسلحہ صرف اور صرف دو بار ہی استعمال ہوا ہے (کم از کم کھلی شہادت کے ساتھ دو بار ہی کہ سکتے ہیں) ، جب [[جنگ عظیم]] دوم میں [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] کی جانب سے [[جاپان]] کے دو شہروں پر مرکزی قنبلہ (ایٹم بم) گرایا گیا۔ پہلا [[یورینیئم|یورینیم]] پرمنحصر قنبلہ 6 اگست 1945 کو جاپانی شہر [[ہیروشیما]] پر گرایا گیا اور اسکا خوبصورت نام [[لٹل بوائے]] تجویز کیا گیا، جبکہ دوسرا اسکے تین روز بعد دوسرے جاپانی شہر [[ناگاساکی]] پر نازل ہوا جس کا نام [[فیٹ مین]] تھا اور یہ [[پلوٹونیئم|پلوٹونیم]] پر منحصر قنبلہ تھا۔ اس مہلک اور مہیب اسلحہ کے استعمال نے 100000 سے 200000 انسانوں کو تو آن کی آن میں ہی فنا کردیاکر دیا ، اور بعد میں اس تعداد میں مزید ہلاکتوں نے اضافہ کیا ، عرصہ تک معذور اور [[سرطان (عارضہ)|سرطان]] زدہ [[لٹل بوائے]] پیدا ہوتے رہے۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اسکے استعمال کے عرصہ بعد آج بھی بحث جاری ہے کہ اسکا استعمال برحق تھا کہ ناحق، ایک طبقہ کہتا ہے کہ یہ استعمال {{ٹ}} غلط {{ن}} تھا اور دوسرا یہ انکشاف کرتا ہے کہ یہ استعمال برحق تھا اور اسکی وجہ سے جنگ بند ہوگئی اور دونوں اطراف ہلاکتیں بھی تھم گئیں۔ اس بحث پر مزید تفصیل کے لیے [[ہیروشیما و ناگاساکی پر جوہری اسلحہ]] نامی صفحہ مخصوص ہے۔
==مرکزی اسلحہ کی اقسام==
{{اس}} [[طرحبند نویاتی اسلحہ|طرحبند مرکزی اسلحہ]] (Nuclear weapon design)