"المستنصر باللہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
درستی املا
سطر 24:
}}
 
'''المستنصر باللہ''' خلافت عباسیہ کا چھتیسواں خلیفہ تھا جو 1226ء میں تخت نشیں ہوا اور 1242ء تک خلیفہ رہا۔ وہ خلافت عباسیہ کے عہد زوال میں دوسرا آخری خلیفہ تھا۔
== نام و لقب ==
== ولادت ==
مستنصر باللہ کی ولادت [[بغداد]] میں بروز [[پیر]] یکم [[صفر]] [[588ھ]] مطابق [[17 فروری]] [[1192ء]] میں ہوئی <ref>جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، تذکرہ المستنصر باللہ جعفر، صفحہ 499۔</ref>۔ مستنصر کی والدہ کا نام ترکیہ تھا جبکہ والد [[ظاہر باللہ بن ناصر الدین]] تھے۔ <ref> name="ReferenceA">جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، تذکره المستنصر باللہ جعفر، صفحہ 499۔</ref>
 
== تخت نشینی ==
خلیفہ [[ظاہر باللہ بن ناصر الدین]] کی وفات کے بعد بروز جمعہ 13 رجب المرجب 623ھ مطابق [[10 جولائی]] [[1226ء]] کو خلیفہ المستنصر باللہ کے لیے بیعت عامہ لی گئی ۔ اِسی روز اُس کے سر پر تاج شاہی رکھا گیا اور اہل حِل و عقد میں عوام و خواص نے اُس کی بیعت کرلی۔ روز تختِ نشینی خلیفہ المستنصر باللہ کی عمر 35 سال 5 ماہ 11 دن تھی۔ <ref>ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، جلد 13 صفحہ 147 تذکرہ سال ہجری 623ھ ۔ طبع لاہور۔</ref> مستنصر باللہ کے والد [[ظاہر باللہ بن ناصر الدین]] کے زمانہ خلافت میں جو لوگ امیر تھے، وہی مستنصر باللہ کے عہد خلافت میں بھی امیر ہی رہے۔ <ref name="ReferenceB">ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، جلد 13 صفحہ 147، تذکرہ سال ہجری 623ھ۔ طبع لاہور۔</ref>
 
== ابتدائے خلافت کے واقعات ==
مستنصر باللہ کے عہد خلافت کے ابتدائی واقعات کو مورخ اسلام امام [[ابن کثیر]] الدمشقی نے اپنی تصنیف البدایۃ والنہایۃ المعروف التاریخ ابن کثیر میں تفصیلی بیان کیا ہے جن میں چند واقعات یوں ہیں:
 
بروز [[جمعہ]] [[17]] [[رجب]] [[623ھ]] مطابق [[17 جولائی]] [[1226ء]] کو منبروں پر امام امیر المومنین المستنصر باللہ بن [[ظاہر باللہ بن ناصر الدین]] کے نام کا خطبہ پڑھا گیا اور اُس کا نام اور ذِکر آنے پر سونا اور چاندی نچھاور کیا گیا۔ شعراء نے اُس دِن اُس کے مدائح اور مراثی پڑھے، اِس کے بدلے میں اُنہیں خلعت اور اِنعاماتا دئیے گئے ۔ ماہِ شعبان المعظم [[623ھ]] مطابق [[اگست]] [[1226ء]] میں شاہِ موصل کی طرف سے وزیر ضیاء الدین ابو الفتح نصر اللہ بن الاثیر کی طرف سے ایک ایلچی [[بغداد]] آیا اور جس کے پاس ایک خط تھا جس میں فصیح و بلیغ عبارت میں تہنیت برائے تخت نشینی اور تعزیت خلیفہ سابق مرحوم کی پیش کی گئی تھی۔ <ref>ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، جلد 13 صفحہ 147، تذکرہ سال ہجری 623ھ۔ طبع لاہور۔<name="ReferenceB"/ref>
 
== عہد خلافت کے واقعات ==
سطر 43:
== عادات و خصائل ==
 
مستنصر باللہ شریعت اِسلامیہ کو اُس کے اصل رنگ میں دوبارہ نافذ العمل کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اُس نے کافی کارہائے نمایاں سر انجام دئیے۔ دین کے حوالہ سے وہ خود سخت تھا اور کوئی گستاخی سننا پسند نہیں کرتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک شاعر وجیہ قیروانی نے اُس کی مدح میں کچھ اشعار قصیدہ کی شکل میں نظم کیے جس میں یہ شعر تھا کہ :
 
'''"اگر تو سقیفہ کے روز ہوتا تو تجھے ہی پرہیزگاروں کا پیشرو اور مقدم سمجھتے۔"'''
 
(اُس کا اشارہ اُس دن کی جانب تھا جس روز حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ منتخب ہوئے تھے) یہ شعر ایک شخص نے سنا تو کہا: تو نے سخت غلطی کھائی، سقیفہ کے دِن امیر المومنین مستنصر باللہ کے جد اعلیٰ حضرت عباس رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے، اور اِس کے باوجود حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو پیشوا اور پیشرو تسلیم کیا گیا۔ یہ سن کر مستنصر باللہ نے اُس شخص کی تائید کی اور کہا: " تمہارا یہ شعر گستاخی پر مبنی ہے۔" اُسے خلعت و انعام کچھ نہیں دیا گیا اور اُس کو شہر بدر کر دیا گیا۔ وجیہ قیروانی یہ سن کر مصر چلا گیا۔ جہاں وہ تا دم آخر مقیم رہا۔ <ref name="ReferenceC">جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، تذکره المستنصر باللہ جعفر، صفحہ 502۔</ref>
 
== عہد خلافت میں کارہائے نمایاں ==
مستنصر باللہ نے اپنے عہد خلافت میں [[خلافت عباسیہ]] کو دوبارہ عروج پر قائم کرنے کی کوشش کی اور اِس سعی کی خاطر کئی بہترین بندوسبت کروائے جس سے [[خلافت عباسیہ]] کی رونق [[ہارون الرشید]] کے زمانہ جیسی دکھائی دینے لگی تھی۔
مستنصر باللہ نے عوام میں انصاف کی فراہمی آسان کی، رعایا میں عدل پھیلا دیا۔ مقدمات میں فوری اِنصاف رائج العام کیا۔ اہل علم و دِین کو مقرب بنایا۔ بے شمار مساجد تعمیر کروائیں۔ شاہی سرائیں تعمیر کروائی گئیں تاکہ عوام دوران سفر پریشان نہ ہوں۔ شفاء خانے اور بیمارستان تعمیر ہوئے۔ اسلام کے دشمنوں کو غارت کیا۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوط کیا اور علماء کو سنت نبوی کی ترویج کے لیے زور دیا۔ لوگوں کو سنت نبوی پر چلنے کی ہدایت کی۔ جہاد کا انتظام بہت اچھا کردیاکر دیا گیا۔ مددِ اسلام کی خاطر افواج جمع کی گئیں۔ عباسی سرحدوں کا بندوبست کیا گیا اور اُنہیں دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے افواج کی کثیر تعداد سرحدوں پر مقرر کی گئی۔ بیشتر قلعے فتح ہوئے۔ <ref> جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، تذکره المستنصر باللہ جعفر، صفحہ 499۔<name="ReferenceA"/ref> [[632ھ]] مطابق [[1235ء]] میں مستنصر باللہ نے حکم جاری کیا کہ چاندی کے درہم تیار کیے جائیں تاکہ وہ اُن سونے کے چھوٹے ٹکڑوں کا بدل ہو جائیں جو اُس وقت رائج تھے۔ چنانچہ چمڑے کے دستر خوان پر درہم پھیلا دئیے گئے تاکہ خلیفہ بغور ملاحظہ فرماسکے۔ عباسی وزیر نے حکام، تاجروں اور صرافوں کو بلا کر کہا: امیر المومنین نے تمہارے لیے یہ چاندی کے درہم تیار کروائے ہیں تاکہ سونے کے چھوٹے ٹکڑوں کی وجہ سے تم کو جو تکلیف پہنچتی ہے وہ رفع ہو جائے اور اُن کی وجہ سے جو تم حرام کے مرتکب ہوتے تھے، اُس سے بچ سکو۔ یہ سن کر لوگوں نے مستنصر باللہ کو دعائیں دیں کیونکہ درہم کے باعث اُنہیں آسانی پیدا ہوگئی تھی۔ <ref>جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، تذکره المستنصر باللہ جعفر، صفحہ 501۔</ref>
==مدرسہ مستنصریہ کا قیام==
مورخ اسلام امام [[ذہبی]] بیان کرتے ہیں کہ مدرسہ مستنصریہ کے وقف کا میزان ہی صرف 70 ہزار مثقال سے زائد تھا۔ اِس مدرسہ کی بنیاد [[625ھ]] مطابق [[1228ء]] میں رکھی گئی اور یہ عمارت [[631ھ]] مطابق [[1234ء]] میں مکمل ہوئی ۔ تعمیر پر سات سال صرف ہوئے۔ اِس مدرسہ میں ایک کتب خانہ قائم کیا گیا تھا جس میں 160 اونٹوں پر کتب لاد کر لائی گئی تھیں جو نہایت نفیس و عمدہ تھیں۔ 248 فقہاء چاروں مذاہب کے اِس مدرسہ میں طالب علم تھے اور اِس میں 4 مدرس تھے۔ [[حدیث]]، [[نحو]] اور [[طب]]، فرائض کے علاحدہ علاحدہ اُساتذہ مقرر تھے۔ اِن سب کے طعام و قیام اورخوراک اعلیٰ کا بندوبست کا پورا پورا اِنتظام کیا جاتا تھا۔ 300 یتیم بچے اِس مدرسہ میں تعلیم حاصل کیا کرتے تھے اور اُن کی پرورش و تعلیم کی خاطر بے اِنتہاء مال وقف کیا جاتا تھا۔ امام [[ذہبی]] نے اُن گاوں اور زمینوں کی فہرست بھی دی ہے جن کی آمدن صرف اِس مدرسہ کے لیے وقف تھی۔ <ref>جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، تذکره المستنصر باللہ جعفر، صفحہ 501۔</ref>
سطر 57:
== خلیفہ مستنصر باللہ کے عہد خلافت [[623ھ]] تا [[640ھ]] مطابق [[1226ء]] تا [[1242ء]] میں فوت ہونے والے اعیان ==
'''[[623ھ]] مطابق [[1226ء]]/[[1227ء]]''' :
* '''یونس بن بدران بن فیروز جمال الدین المصری''' : مصر کے قاضی القضاۃ مقرر ہوئے اور علم میں یگانہ روزگار تھے۔ امام [[شافعی]] کی کتاب " الام " کا اختصار کیا اور فرائض میں ایک طویل کتاب تصنیف کی۔ [[دمشق]] میں بیت المال کا کام بھی اِنہیں سونپ دیا گیا تھا۔ شاہان [[دمشق]] کی جانب سے خلفاء اور ملوک کو مراسلے اِرسال بھی آپ ہی کیا کرتے تھے۔ حاکم [[دمشق]] المعظم نے الزکی ابن الزکی کو معزول کردیاکر دیا اور اِنہیں [[دمشق]] کا قاضی القضاۃ مقرر کردیا۔کر دیا۔[[دمشق]] کے مدرسہ عادلہ کبیرہ میں درس دینے والے پہلے امام ہیں۔ تفسیر اور فقہ کا درس دیا کرتے تھے۔ سامعین کو روایت کرنے اور لکھ لینے کے متعلق دفتروں میں نقل کرنے کو اچھا خیال کیا کرتے تھے۔ہر [[جمعہ]] اور [[منگل]] کے دن کی صبح کو عدل و اِنصاف کے واسطے بیٹھا کرتے اور ایوان عادلیہ میں شہر کے تمام گواہوں کو بلوا لیا کرتے اور جس نے کوئی خط اِنصاف کے لیے لکھا ہوتا، وہ حاضر ہو جاتا اور اپنے گواہان کو بھی بلوا لیتا اور وہ حاکم کے سامنے گواہی دیتے اور یہ سب جلدی میں تحریر کر لیا جاتا۔ جمال الدین مصری ہر جمعہ کو وقت عصر کے بعد مزار عثمان پر کمالی کھڑکی میں نشست کرتے اور فیصلہ کرتے حتیٰ کہ نماز مغرب اداء کرلیتے۔ بسا اوقات عشاء کی نماز اداء کرنے تک وہیں رکے رہتے۔ اِن کا علم کا مذاکرہ بہت خوب تھا۔ اگر کسی شے کو لے لیا کرتے تو لوگ برا نہیں مناتے تھے۔ ماہِ [[ربیع الاول]] [[623ھ]] مطابق [[مارچ]] [[1226ء]] میں فوت ہوئے اور اِنہیں جامع مسجد [[دمشق]] کے قریب دفن کیا گیا۔ <ref>ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، جلد 13 صفحہ 148، تذکرہ سال ہجری 623ھ۔ طبع لاہور۔</ref>
* '''ابو القاسم ھبۃ اللہ ابن الرواحہ''' : یہ شخص مشہور مالدار تاجر اور [[دمشق]] کے معتبرین میں سے ایک تھا ۔ دراز قد تھا اور داڑھی ندارد تھی۔ باب الفرادیس [[دمشق]] میں اِس نے مدرسہ رواحیہ تعمیر کروایا اور مذہب شافعیہ کے لیے وقف کردیا۔کر دیا۔ اِس کی نگرانی اور تدریس کا فریضہ شیخ تقی الدین بن الصلاح الشہرزوری کے سپرد کیا گیا ۔ [[حلب]] میں بھی اِس کا ایک مدرسہ تھا اور اُسی مدرسہ میں ابن الرواحہ آخری عمر میں گوشہ نشیں ہوگیاہو گیا تھا ۔ اِسے [[دمشق]] میں صوفیاء کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ [[623ھ]] مطابق [[1226ء]] میں فوت ہوا۔<ref>ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، جلد 13 صفحہ 150، تذکرہ سال ہجری 623ھ۔ طبع لاہور۔</ref>
* '''ابو محمد محمود بن مودود بن محمود البلاجی الحنفی الموصلی''' : موصل شہر میں اِن کا ایک مدرسہ تھا جو اِن کے نام سے مشہور تھا۔ یہ نسلاً ترک تھے بعد ازاں علمائے مشائخ میں شمار ہونے لگے۔ دین میں راسخ الاعتقاد اور پختہ تھے۔ 16 [[جمادی الثانی]] [[623ھ]] مطابق [[15 اپریل]] [[1226ء]] کو 80 سال کی عمر میں [[موصل(شہر)]] میں فوت ہوئے اور وہیں دفن کیے گئے۔<ref>ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، جلد 13 صفحہ 150، تذکرہ سال ہجری 623ھ۔ طبع لاہور۔</ref>
* '''نجیب الدین یاقوت یعقوب ابن عبداللہ متولی شیخ تاج الدین الکندی''' : اِنہیں ادب و شعر میں خاصا کمال حاصل تھا۔ جامع [[دمشق]] کے شمال مشرقی زاویہ کے کتب خانہ کی کتابیں اِن کے لیے وقف کردی گئی تھیں اور وہ تعداد میں 761 جلدیں تھیں۔ اِن کے بعد اِن کے بیٹے کو وقف کردی گئیں۔ بعد ازاں وہ کتب علماء کو وقف کی گئیں اور سقوط بغداد میں یہ کتب ضائع ہوگئیں اور بیشتر فروخت کردی گئیں۔ ماہ [[رجب]] [[623ھ]] مطابق [[جولائی]] [[1226ء]] میں [[بغداد]] میں فوت ہوئے اور امام [[ابوحنیفہ]] کے مزار کے پاس مقبرہ خیزران والے قبرستان میں دفن کیے گئے۔ <ref> ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، جلد 13 صفحہ 150/151، تذکرہ سال ہجری 623ھ۔ طبع لاہور۔</ref>
* '''[[چنگیز خان]] بن یسوکائی''' : تاتاریوں کا بادشاہِ اعظم، اِس کا اصل نام تیموجین تھا اور یہ [[1162ء]] میں [[سلسلہ کوہ خینتی]] میں واقع [[صحرائے گوبی]] میں پیدا ہوا۔ موسم بہار [[1206ء]] میں [[دریائے اونون]] [[منگولیا]] کے قریب تاتاریوں کا بادشاہ بنا۔ بروز [[بدھ]] 4 [[رمضان]] [[624ھ]] مطابق [[18 اگست]] [[1227ء]] کو 65 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ اِس کے زمانہ حکومت میں مسلم ریاستیں اور مسلم مقبوضات پر تاتاریوں نے خوب اودھم مچائی اور قتل عام کرتے رہے۔
 
== وفات ==
المستنصر باللہ نے بروز جمعہ 10 [[جمادی الثانی]] [[640ھ]] مطابق [[5 دسمبر]] [[1242ء]] کو 52 سال قمری اور 50 سال شمسی کی عمر میں وفات پائی۔ <ref>جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، تذکره المستنصر باللہ جعفر، صفحہ 502۔<name="ReferenceC"/ref>
 
== حوالہ جات ==