"افسانچہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ربط+صفائی (9.7)
درستی املا
سطر 10:
آگ لگی تو سارا محلہ جل گیا ۔۔۔۔ صرف ایک دکان بچ گئی، جس کی پیشانی پر یہ بورڈ آویزاں تھا۔۔۔۔۔۔
 
"یہاں عمارت سازی کا جملہ سامان ملتا ہے۔"
 
==== خبردار ====
بلوائی مالکِ مکان کو بڑی مشکلوں سے گھسیٹ کر باہر لے آئے، کپڑے جھاڑ کر وہ اٹھ کھڑا ہوا اور بلوائیوں سے کہنے لگا۔ "تم مجھے مار ڈالو لیکن خبردار جو میرے روپے پیسے کو ہاتھ لگایا۔"
 
==== پیش بندی ====
پہلی واردات ناکے کے ہوٹل کے پاس ہوئی، فوراً ہی وہاں ایک سپاہی کا پہرہ لگا دیا گیا۔
 
دوسری واردات دوسرے ہی روز شام کو اسٹور کے سامنے ہوئی، سپاہی کو پہلی جگہ سے ہٹا کر دوسری واردات کے مقام پر متعین کردیاکر دیا گیا۔
 
تیسرا کیس رات کے بارہ بجے لانڈری کے پاس ہوا۔
 
جب انسپکٹر نے سپاہی کو اس نئی جگہ پہرہ دینے کا حکم دیا تو اس نے کچھ دیر غور کرنے کے بعد کہا۔ "مجھے وہاں کھڑا کیجیئے جہاں نئی واردات ہونے والی ہے۔"
 
{{حوالہ جات}}