"نو نہال سنگھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
←‏عہد حکومت: درستی املا
سطر 19:
== عہد حکومت ==
 
1837ء میں نونہال سنگھ کی شادی شیام سنگھ اٹاری والا کی بیٹی صاحب کور عرف بی بی نانکی سے ہوئی ۔مہاراجہ [[کھڑک سنگھ]] کی نااہلی کی وجہ سے سکھ امراء اس کے خلاف ہوگئے اس مخالفت کو ڈوگرہ پریوار نے مزید ہوا دی سکھوں کو انگریزوں کی غلامی سے خوف زدہ کیا اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کھڑک سنگھ کو معزول کیاجائےا ورا س کی جگہ اس کے بیٹے نونہال سنگھ کو تخت نشن کیا جائے کھڑک سنگھ کی بیوی مہارانی چاندکور اور بیٹے نونہال سنگھ نے وزیرا عظم دھیان سنگھ سے عہد لیا کہ کھڑک سنگھ پر آنچ نہیں آئے گی ۔چنانچہ 5اکتوبر 1839ء کو رات کے وقت وزیر اعظم دھیان سنگھ،اس کے بھائی سوچیت سنگھ اور گلاب سنگھ،اس کا بیٹا ہیرا سنگھ ،دھیان سنگھ کا رفیق خاص لال سنگھ اور دیگر رفقاء کے ہمراہ کھڑک سنگھ کی خواب گاہ (متصل شیش محل)میں داخل ہوئے۔ کھڑک سنگھ نے حالات کو سمجھتے ہوئے ڈوگروں کے خلاف مزاحمت کی مگر مہارانی چاندکور،نونہال سنگھ نے کنیزوں کے ساتھ مل کر اسے بے بس کردیاکر دیا ۔مہاراجہ کھڑک سنگھ کو معزول کرکے اس کی حویلی (موجودہ نسبت روڈ لاہور)میں نظر بند کردیاکر دیا گیا ۔کھڑک سنگھ کا مقرب خاص چیت سنگھ دھیان سنگھ کے ہاتھوں قتل ہواجبکہ اس کے اہل وعیال اور دوست موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔
اگلے دن نونہال سنگھ کی حکومت کا اعلان کیا گیا ۔حکومت کے اختیارات ملتے ہی مہاراجہ نونہال سنگھ نے دربار میں نجومی اور جوتشی بلوائے جنہوں نے اپنے حساب کتاب اور ستاروں کے علم اور زائچوں کی مدد سے اسے خوشخبری دی کہ وہ اپنے آنجہانی دادا رنجیت سنگھ کی طرح عظیم الشان حکمران ثابت ہوگا اس کی سلطنت کی حدود میں دہلی اور بنارس بھی شامل ہوں گےیہ سن کر مہاراجہ نونہال سنگھ بہت خوش ہوااس نے ان نجومیوں اور جوتشیوں کو انعام واکرام سے نوازا۔
حکومت کے اصل اختیارات وزیر اعظم دھیان سنگھ کے ہاتھ میں تھے نونہال سنگھ صرف ایک کٹھ پتلی کی طرح تھانونہال سنگھ نااہل حکمران تھا سیاسی تدبر اور صلاحیت کا فقدان تھا کیونکہ اس کی سیاسی تربیت کمی تھی۔اسے سیر وشکار کے علاوہ کسی کام میں دلچسپی نہیں تھی۔
نومبر1840ء کے ابتدائی ایام میں وہ اپنے باپ کھڑک سنگھ کے بار بار بلانے پر نونہال سنگھ صرف ایک بار اسے ملنے آیا مگر اس نے گستاخی ، بدتمیزی اور درشت رویہ سے اپنے باپ سے گفتگوکی اس نے اپنے باپ کو سکھ قوم کا غدار کہا اورانگریز وں کا وفادار کہا ۔
کھڑک سنگھ معزول ہونے کے بعد 10ماہ تک زندہ رہا۔ اس کی حویلی (موجودہ نسبت روڈ لاہور) میں اور ایک روایت کے مطابق اندرون لاہور ایک حویلی میں نظربند رکھا گیا۔ وہاں جوالہ سنگھ نام کا ایک حکیم مقرر کیا گیا، جو دھیان سنگھ کا ایک خاص آدمی تھا۔ اس نے معزول مہاراجہ کو زہر خوانی کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی، جس کے نتیجہ میں مہاراجہ کھڑک سنگھ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر 5 نومبر 1839ء کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
مہاراجہ کی وفات کی خبر کا باقاعدہ اعلان قلعہ لاہور میں توپیں چلا کر کیا گیا۔ مہاراجہ کھڑک سنگھ کی چتا میں دو بیواؤں اور سات کنیزوں نے ستی ہونا قبول کیا۔ جب یہ عورتیں چتا میں بٹھائی گئیں تو وزیراعظم دھیان سنگھ نے ان سے کہا کہ نوجوان راجہ (نونہال سنگھ) کے لئےلیے خیروبرکت کی دعائیں کریں، مگر وہ چپ رہیں۔
[[فائل:Nau Nihal Singh's haveli, now Victoria Girls High School, Lahore.jpg|تصغیر|حویلی نو نہال سنگھ]]
مشہور سکھ مصنف ہربنس سنگھ نے اپنی کتاب Death of Prince Nau Nihal Singhمیں تحریرکیا ہے کہ ابھی کھڑک سنگھ کی لاش کو جلے ہوئے تھوڑاسا وقت ہوا تو مہاراجہ نونہال سنگھ نے امراء کے ہمراہ قلعہ کی واپسی کا قصد کیا کیونکہ وہ چتا کی سخت گرمی کو برداشت نہیں کرپا رہا تھا اس نے دریائے راوی کے کنارے بنائے گئے تالاب میں غسل کیا اور قلعہ کی جانب چل پڑا۔ وہ اپنے دوستوں اور رفقاء کے ہمراہ چل رہاتھا کہ روشنائی دروازہ کی پرانی اور بوسیدہ عمارت اس پر آن گری جس کے نیچے دب کر نونہال سنگھ اور ادھم سنگھ (گلاب سنگھ کا بیٹا) دونوں زخمی ہوگئے ۔ادھم سنگھ موقع پر ہلاک ہوگیاہو گیا مگر نونہال سنگھ زندہ تھا وہ نیم بے ہوش تھا وزیر اعظم دھیان سنگھ نے پالکی کے ذریعے مہاراجہ کو قلعہ منتقل کیا حکیموں اور ویدوں نے اس کا سرتوڑ علاج کیا مگراہالیان لاہورنے تیسرےدن مہاراجہ کی موت کی خبر سنی۔ اس واقعہ کو مؤرخین نے اتفاقی حادثہ کانام دیا مگر (Encyclopedia of Sikhism, Vol. III, p. 212). کے مطابق یہ ایک سازش تھی جسے وزیر اعظم دھیان سنگھ نے تشکیل دیاتھا مگر بغور جائزہ لیاجائے تو محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم دھیان سنگھ کو اس کٹھ پتلی مہاراجہ سے کسی قسم کی کوئی شکائت نہ تھی تمام اختیارات وزیر اعظم دھیان سنگھ کے پاس تھے۔تاہم یورپی مصنفین کانن گھم (Cunningham)،(گارڈنرGardner)سمتھ،(سٹین بیکSteinback)بھی اس نقطہ کی حمایت کرتے ہیں کہ یہ ایک سازش تھی جس کا خالق وزیر اعظم دھیان سنگھ تھا۔
 
ایک اور نقطہ قابل غور ہے کہ جن پالکی برداروں نے مہاراجہ نونہال سنگھ کو روشنائی دروازے سے زخمی حالت میں اٹھا کر اس کی خواب گاہ تک پہنچایا تھا ان میں سے دو پالکی بردار وحشیانہ انداز میں قتل کردیئے گئے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کرگلے کاٹے گئے تھے جبکہ دو پالکی بردار منظر سے غائب ہوگئے وہ کہا ں گئے انہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ۔ہو سکتا ہے کہ پالکی بردار مہاراجہ کی موت کے واقعات و حقائق سے آگاہ ہوچکے تھے ان کے افشاء ہونے سے کئی اعلیٰ عہدے دار بے نقاب ہوسکتے ہوں اس لئے انہیں منظر عام سے ہمیشہ کے لئےلیے غائب کردیاکر دیا گیا۔
 
نونہال سنگھ لا ولد تھا ۔اس کی ماں چاندکور نے افواہ پھیلا دی کہ اس کی بہو صاحب کور عرف بی بی نانکی امید سے ہے اس لئے چاند کور نے اس آنے والے بچے کے نام پر حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور ملکہ مقدس کا خطاب اختیار کیا۔