|
|
== گرفتاری ==
جب القاعدہ کی قیادت سوڈان منتقل ہوگئی اور الزرقاوی اپنے نئے لیڈر المقدصی کے ساتھ 1993ء میں واپس اردن چلے گئے۔ دونوں نے التوحید کے نام سے ایک تنظیم قائم کی اور اردن میں حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کے لیے اسلحہ اکٹھا کرنے لگے۔ 13ستمبر 1993ء کو اسرائیل اور پی ایل او میں امن معاہدہ ہوگیا۔ہو گیا۔ الزرقاوی اس معاہدے کے خلاف کھل کر سامنے آگئے اور 29مارچ 1994ء کو گرفتار کرلئے گئے۔ یہ وہ گرفتاری تھی جس نے ایک نئے الزرقاوی کی تشکیل شروع کی ۔1995ء میں الزرقاوی کو عمر قید کی سزادی گئی اور انہیں عمان سے 85کلو میٹر جنوب میں واقع السوقہ جیل بھیج دیا گیا جو ریگستان میں تھی۔ اس جیل میں الزرقاوی کے پاؤں کے ناخن نوچے گئے ، جسم پر زخم لگا کر نمک چھڑ کا گیا اور کئی کئی ماہ تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ اس جیل میں چھ ہزار سے زائد قیدی بند تھے جن میں سے اکثر کا جرم یہ تھا کہ وہ عرب اسرائیل امن معاہدے کو یہودیوں کی فتح سمجھتے تھے۔ اس معاہدے پر تنقید کرنے والے اردن کے ایک صحافی فواد حسین کو بھی السوقہ جیل میں بند کیا گیا ۔ فواد کی اسی جیل میں الزرقاوی کے ساتھ ملاقات ہوئی ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے الزرقاوی پر ظلم بڑھتا گیا اس کی شخصیت میں سے لچک ختم ہوتی گئی۔ الزرقاوی نے اپنے ساتھی فقیہہ الشاوش کی مدد سے جیل میں پورا قرآن مجید حفظ کر لیا اور یہ کہنا شروع کردیاکر دیا کہ اب ہمیں اپنی قوم کی تقدیر اپنے خون سے لکھنی ہے۔
== رہائی ==
|