"صوبہ غور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
درستی املا
سطر 1:
[[افغانستان]] کے 34 صوبوں میں سے ایک [[صوبہ]] جو وسطی و مغربی [[افغانستان]] کا [[علاقہ]] ہے۔ اس کا [[دارالحکومت|دارالخلافہ]] [[چغچران]] کا شہر ہے۔
غور
پشتو میں پہاڑ کو غڑ اور پہلوی میں گر کہتے ہیں۔ اس کئے ہو سکتا ہے کہ غور غڑ کا معرب ہو کیوں کہ غور کے علاقے میں کئی بلند بالا پہاڑ واقع ہیں۔ یہ علاقہ افغانستان کے درمیان واقع ہے اور یہ علاقہ افغانستان کے درمیان واقع ہے۔ اس کے ایک طرف ہری دوسری طرف ہرمند کا صحرا واقع ہے۔ یہاں کے پانچ بلند و بالا پہاڑوں کا منہاج سراج نے ذکر کیا ہے اور یہ علاقہ ان پہاڑوں کی نسبت سے غور کہلایا ہو اور اسی نسب سے غوری مشہور ہوئے ہوں۔ (دیکھئےدیکھیے غوری)
اس علاقے پر عہد قدیم میں آریا چھاگئے تھے۔ سکندر نے اس علاقے پر لشکر کشی کی مگر اس علاقے کے بیشتر مقامات پر نہیں پہنچ پایا تھا۔ کیوں کے غور کا پہاڑی علاقہ ہے جہاں لشکر کشی نہیں کی جاسکتی ہے۔ مگر بعد میں یونانی اس کے کچھ حصوں پر قابض ہوگئے تھے۔ مگر جلد ہی انہیں ساکاؤں نے ہند کی طرف ڈھکیل دیا۔ ساکاؤں کو پاتھیوں نے زیر دست کر لیا، مگر جلد ہی اس علاقے پر یوچی چھاگئے۔ یوچیوں کو ذوال آیا تو انہیں ساسانیوں نے زیر دست کر لیا اور ان کی حثیت ایک سٹراپیStrapyکی ہوگئی۔ مگر جلد ہی ہن ٓس علاقے پر چھاگئے اور انہوں نے یوچیوں کا خاتمہ کر دیا۔ (افغانستان۔ معارف اسلامیہ)
ہنوں کو ساسانی فرمانروا نوشیرعادل نے ترکوں کی مدد سے انہیں شکست دی۔ مگر اس کے ساتھ ہی اس علاقے پر ترکوں کا اقتدار قائم ہو گیا۔ مسلمانوں کی کے ابتدائی حملوں میں (پہلی صدی ہجری میں) سرپل اور بادغیس کے درمیانی علاقے پر شار حکمران تھے۔ جبکہ سور اور غور کے درمیانی علاقے میں جہان پہلوان کی حکومت تھی۔ اس علاقے کے لوگ چوتھی صدی ہجری تک مسلمان نہیں ہوئے تھے (دیکھئےدیکھیے غوری)
 
== تاریخ ==