"کل یگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  3 سال پہلے
درستی
(درستی املا)
(درستی)
 
== موجودہ کل یگ کا زمانہ اور استخراج نظامِ کل یگ ==
* مزید دیکھیںدیکھیے: '''[[ابو ریحان البیرونی]]'''، '''[[دواپر یگ]]'''، '''[[آریہ بھٹ]]'''، '''[[سوریا سدھانت]]'''، '''[[وادیٔ سندھ کی تہذیب]]'''، '''[[موئن جو دڑو]]'''
[[سوریا سدھانت]] کے مطابق کل یگ کی ابتداء اُس وقت ہوئی جب [[کرشن]] اِس دنیاء سے [[وشنو لوک]] کی طرف منتقل ہوئے۔[[آریہ بھٹ]] کی تحقیق کے مطابق کل یگ کا آغاز [[18 فروری]] 3102 قبل مسیح کی نصف شب بارہ بجے سے ہوا۔[[آریہ بھٹ]] نے اپنی تقویم "آریابھاٹیا" [[499ء]] میں مکمل کی۔ اُس وقت کل یگ کے 3600 سال گزر چکے تھے اور [[آریہ بھٹ]]<nowiki/>کی عمر 23 سال تھی۔[[آریہ بھٹ]] [[476ء]] میں پیدا ہوا تھا اور کل یگ کا 3577 واں سال تھا۔ اِس حساب سے کل یگ کا آغاز 3101 قبل مسیح سے ہوا (قبل مسیح کے سالوں میں شمسی سالوں کی تصحیح کے لیے ایک سال جمع کیا جاتا ہے۔ اور اِس حساب سے کل یگ کی ابتداء 3102 قبل مسیح سے ہوئی)۔منجم کے ڈی آبھینکر کے مطابق کل یگ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ہفت سیارگان ایک خط مستقیم میں کہکشاں میں واقع ہوئے۔ ایسا موقع ہزاروں سال بعد آتا ہے کہ جب ہفت سیارگان ایک ہی خط میں آ جائیں۔ [[وادیٔ سندھ کی تہذیب]] کے شہر [[موئن جو دڑو]] سے کھدائی کے دوران چند ایسی مہریں بھی دستیاب ہوئیں جن پر ہفت سیارگان کی یہ توجیہ مکمل انداز سے رقم کی گئی ہے۔ اِن مہروں سے فلکیاتی حساب سے تاریخ [[7 فروری]] 3104 قبل مسیح معلوم ہوتی ہے۔ اِسی طرز کا دوسرا ثبوت تحریری طور پر وردھ گرگ کی تقویم میں 500 قبل مسیح قبل کا ملتا ہے۔[[وید]] کے شارحین اور مفسرین نے بھی کل یگ کی تشریح و تفسیر کی ہے۔ [[بھکتی سدھانت گوسوامی]] کے مطابق دنیاء اِس وقت کل یگ کے عہد میں ہے جو 432,000 سالوں پر محیط ہے۔ دوسرے شارحین [[وید]] کے مطابق ابھی دنیاء [[دواپر یگ]] کے آخری عہد سے گزر رہی ہے، اِن میں [[سوامی سری یکتسوار]] اور [[پرمہانسا یوگ نندا]] شامل ہیں۔ [[آریہ بھٹ]] کی تحقیق کے مطابق اب تک یعنی سال [[2017ء]] تک کل یگ کے 5119 سال گزر چکے ہیں۔مسلم منجم و ماہر فلکیات [[ابو ریحان البیرونی]] نے بھی کل یگ پر تحقیق پیش کی ہے۔
[[فائل:Kalki1790s.jpg|تصغیر|[[کلکی]] - [[1790ء]] کی تصویر]]
 
==کل یگ سے متعلق پیشگوئیاں==
* مزید دیکھیںدیکھیے: '''[[بھگوت پران]]'''، '''[[وشنو پران]]'''، '''[[برہما پران]]'''، '''[[کلکی پران]]'''، '''[[وشنو]]'''، '''[[کلکی]]'''
[[بھگوت پران]] اور [[کلکی پران]] کے مطابق کل یگ کی پیشگوئیاں یہ ہیں کہ:
* حکمران غیر معقول ہوں گے اور عوام پر مختلف اقسام کے ٹیکس کا نفاذ کریں گے۔
 
== کلکی کی پیشگوئی ==
* مزید دیکھیںدیکھیے: '''[[کلکی]]'''
[[ہندو مذہبی دستاویزات]] کے مطابق [[وشنو]] کا دسواں [[اوتار]] [[کلکی]] کل یگ کے آخری زمانے میں ظاہر ہوگا جو دنیا سے برائیوں اور گناہوں کے خاتمے کے لیے کام کرے گا۔
 
== مزید دیکھیںدیکھیے ==
* [[ہندو نظام زماں]]
* [[ہندو مذہبی دستاویزات میں اعداد کی فہرست]]
43,445

ترامیم