"کیفیت حیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
درستی
سطر 3:
گو انگریزی میں کیفیت حیات کے لیے کوالٹی آف لائف کا لفظ آتا ہے مگر بغور مشاہدہ کرنے پر یہ بات سامنے آتی ہے کہ یہاں پر کوالٹی کا مفہوم ، معیاری اور قیمتی کی نسبت کیفیت سے زیادہ نزدیک ہے کیونکہ اس شعبہ میں موجود یا حاضر زندگی کی بات کی جاتی ہے خواہ وہ اعلی معیار کی ہو یا پست۔ کیفیت حیات ، کو سادہ الفاظ میں یوں کی جاسکتی ہے کہ یہ ان عوامل کا مطالعہ ہوتا ہے کہ جو زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اسکے ساتھ ہی ساتھ اس میں [[راحت الوجود (وضاحت)|راحت الوجود]] (well being) اور [[معیار زندگی]] جیسے موضوعات بھی شامل ہوجاتے ہیں۔
 
کیفیت حیات ایک کثیر العوامل مظہر ہے جس میں ، معیار زندگی ، معاشی صورتحال ، ضروریات زندگی تک افراد کی دسترس ، حالت ذہنی سکون ، ماحول کی صحت اور آذادی (نفسیاتی) کا ہونا وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ اوپر کی مختصر تعریف سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کیفیت حیات ایک ایسا شعبہ حیات ہے کہ جس میں صرف پیسہ نہیں بلکہ انسانی کی ان بنیادی ضروریات زندگی سے واسطہ ہوتا ہے جو {{ٹ}} [[انسان]] {{ن}} کو {{ٹ}} [[حیوان]] {{ن}} سے مختلف کر کے اس کو {{ٹ}} معاشری حیوان {{ن}} کے درجے میں لانے کیلیےکے لیے لازمی ہوتی ہیں۔ اس مضمون میں بڑے بڑے عالمی اداروں کے جاری کردہ معیاروں اور ترقی یافتہ ممالک کے پیمانوں کا ذکر تومجبورا کرنا ہی ہوگا مگر ساتھ ہی ساتھ کیفیت حیات یا Quality of life کی ان ممالک کے سیاق وسباق کے حوالے سے تشریح بھی شامل ہوگی جن کے لیے ، کیفیت حیات اور معیار زندگی کی باتیں کرنا عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں ، جہاں انسان آج بھی اس حالت میں ہیں (یا رکھے جارہے ہیں) کہ جس روز فاقہ نہ گذرے تو اس رات کا [[چاند]] ، ہلال عید کی طرح مسکراتا نظر آتا ہے۔
 
کیفیت حیات کا مطالعہ کی اہمیت زندگی کے ہر شعبہ میں مستند ہے مگر خاص طور پر [[طب]] و صحت اور ایسے شعبہ جات ہیں کہ جس میں اس علم کے براہ راست نفاذ سے نہ صرف یہ کہ شفاخانوں کی حالت اور طبی سہولیات کی فراہمی کی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے ہلکہ یہ انداز بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جو رقم ان اداروں کو مہیا کی جارہی ہے کافی ہے کہ نہیں ؟ اسکا استعمال کن کن مقامات پر کیا جائے کہ مریضوں کی کیفیت حیات کو بہتر بنایا جاسکے؟