"ذنب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏بیرونی روابط: صفائی بذریعہ خوب
درستی
سطر 1:
[[زمین]] کے گرد، قمری مدار پر شمالاً جنوباً قاطع نقاط عقدتین کہلاتےہیں۔ جہاں جنوبی نقطہ ذنب کے نام سے معروف ہے، [[سنسکرت]] میں اسے ’’کیتو‘‘ کہتے ہیں۔ گو کہ یہ کوکب نہیں اسکے باوجود ہندی علم [[نجوم]] اسے اہم کوکب کی حیثیت حاصل ہے۔ قدیم ہندوستانی اساطیر میں [[راس (ضدابہام)|راس]] و ذنب کو سماوی اژدھے سے تشبیہ دی گئی ہے۔ ذنب اس اژدھے کا دھڑ ہے، لہذا آنکھوں سے محروم ہے اور کسی کوکب پر ناظر نہیں ہوسکتا۔ہو سکتا۔ ذنب کو خواہشات سے مبرا، عارف اور گیانی مانا گیا ہے۔
 
ذنب یا کیتو نحس کوکب ہے، مگر [[عطارد]] کی مانند ممتزج ہے۔ جس برج میں جس کوکب کے ہمراہ ہوں اسکا اثر قبول کرلیتا ہے۔ ذنب اگر باقوت ہو تو مولود کو پاکیزہ باطن، فیاض اور حساس طبع عطا کرتا ہے۔ [[ماوراء الطبیعیات|مابعدالطبیعیات]] اور [[تصوف]] میں دلچسپی دیتا ہے۔ اگر یہ [[زائچہ]] میں کمزور ہو یا ساقط گھروں میں نحس کواکب کے ہمنشین ہو تو اپنے دور میں مولود کو تجرد پسند، نشئی، گمنام، خود کش حملے پر مائل اور تارک الدنیا بناتا ہے۔
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/ذنب»