"کیوبیک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی بذریعہ خوب, replaced: عیسائی ← مسیحی (4)
درستی
سطر 9:
اونٹاریو کے بعد کیوبیک دوسرا گنجان آباد صوبہ ہے۔ زیادہ تر لوگ کیوبیک شہر اور [[مانٹریال|مونٹریال]] کے درمیان بہنے والے سینٹ لارنس دریا کےکنارےشہروں میں آباد ہیں۔ انگریزی بولنے والوں کی اکثریت [[منٹریال]] کے علاوہ اوٹاویاس، دی ایسٹرن ٹاؤن شپس اور گاسپے کے علاقوں میں بھی ہے۔ دی نار ڈو کیوبیک ریجن جو صوبے کے شمالی نصف پر محیط ہے، کم آباد ہے اور یہاں زیادہ تر مقامی قبائل ہی رہتے ہیں۔
 
صوبے میں موجود گیس کے بے اندازہ ذخائر صوبے کی معیشت کے لئےلیے بہت عرصے سے اہم رہے ہیں، تاہم خلائی سائنس، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیاں بھی اب اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
 
== نام اور سرحدوں کی تبدیلیاں ==
 
لفظ کیوبیک الگونکن زبان کے لفظ کیپک سے نکلا ہے جس کے معنی تنگ ہیں۔ اصل میں یہ لفظ سینٹ لارنس دریا کے لئےلیے تھے جو یہاں سے اونچی چوٹیوں سے گھری ہوئی اس تنگ سی گذرگاہ سے گذرتا ہے۔1608 میں فرانسیسی مہم جو سیموئل ڈی چیپلن نے کیوبیک نام اپنی بنائی ہوئی نوآبادیاتی چوکی کے لئےلیے رکھا۔
 
کیوبیک کا صوبہ شاہی فرمان کے تحت 1763 میں وجود میں آیا جو ٹریٹی آف فرانس کے تحت جاری ہوا۔ اس کے تحت فرانسیسی کالونی برطانویوں کے حوالے کی گئی۔ یہ سات سالہ جنگ کے اختتام پر معاہدہ ہوا۔ کیوبیک ایکٹ برائے 1774 نے عظیم جھیلوں اور اوہیو دریا کے علاقوں کو کیوبیک کے حوالے کر دیا۔ ٹریٹی آف ویرسیلز جو 1783 میں ہوئی، عظیم جھیلوں کے جنوب کا سارا علاقہ امریکہ کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد 1791 کے آئینی ایکٹ کے مطابق سارے علاقے کو بالائی اور زیریں کینیڈا میں تقسیم کر دیا گیا۔ بالائی کینیڈا موجودہ دور کا اونٹاریو اور زیریں کینیڈا موجودہ دور کا کیوبیک تھا۔ دونوں کو مقننہ دی گئی۔ 1840 میں برطانوی پارلیمان کی طرف سے بالائی اور زیریں کینیڈا کو ملانے کے بعد انہیں مشرقی اور مغربی کینیڈا کہا گیا۔ پھر اس علاقے کو الحاق کے وقت یعنی 1867 میں اونٹاریو اور کیوبیک میں تقسیم کیا گیا۔ دونوں کینیڈا کے اولین چار صوبوں میں سے دو بنے۔
سطر 23:
صوبے کا رقبہ بے حد وسیع ہے۔ یہ ٹیکساس یا فرانس کے رقبے کا تین گنا ہے۔ اس کا زیادہ تر حصہ غیر آباد ہے۔ کیوبیک کا بلند ترین مقام مونٹ ڈی ایبرولے ہے جو نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبرے ڈار کی سرحد پر صوبے کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔
 
سینٹ لارنس کے دریا پر دنیا کی سب سے زیادہ دور بندرگاہ بنی ہوئی ہیں جو مونٹریال، ٹریوس ریویرس اور کیوبیک سٹی میں ہیں۔ اس کی رسائی بحر اوقیانوس تک بھی ہے اور شمالی امریکہ تک بھی۔ اس لئےلیے یہاں سترہوں اور اٹھارویں صدی میں فرانسیسیوں نے پہلی مہمیں بھیجیں اور بعد ازاں نو آبادیاں قائم کیں۔ 1959 میں سینٹ لارنس سی وے کی مدد سے عظیم جھیلوں اور اٹلانٹک سمندر تک راستہ قائم ہوا۔ کیوبیک شہر سے شمال مشرق میں دریا دنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا موجود ہے جو کئی نسلوں کی وہیلوں ، مچھلیوں اور بحری پرندوں کی آماج گاہ ہے۔ یہ دریا سینٹ لارنس کی خلیج میں جا گرتا ہے۔ یہاںماہی گیری ہوتی ہے اور چھوٹی بندرگاہیں زیریں سینٹ لارنس، زیریں نارتھ شور اور گیسپ ریجن میں موجود ہیں۔
 
سینٹ لارنس کے زیریں علاقے دنیا کے سب سے زیادہ آباد طبعی جغرافیائی علاقے ہیں۔ یہ علاقے صوبے کے جنوب مغرب سے شروع ہو کر شمال مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے کیوبیک سٹی ریجن سے اور انٹی کوسٹی آئی لینڈ، میگنان آرکی پیلاگو اور سینٹ لارنس کے دیگر چھوٹے چھوٹے جزائر سے ہوتے ہوئے گذرتے ہیں۔ یہاں زمین کم بلند اور مسطح ہے۔ تاہم مانٹریال کے نزدیک کے علاقے پہاڑی ہیں۔ ان علاقوں کو مونٹریگیان پہاڑیاں کہا جاتا ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ نشیبی علاقے رفٹ وادی کے طور پر دس کروڑ سال قبل بنے اور یہاں کبھی کبھار زور دار زلزلے بھی محسوس کئے جاتے ہیں۔چٹانوں کی اوپری سطح آخری برفانی دور کے بعد چودہ ہزار سال قبل بنی تھی۔ زرخیز اور آسانی سے سیراب ہونے والی زمین اور کیوبیک کے گرم موسم نے اس علاقے کو اس خطے کا زرخیز ترین علاقہ بنا دیا ہے۔ مخلوط جنگلات سے کینیڈا کے میپل سیرپ کا بڑا حصہ ہر سال موسم بہار میں اکٹھا ہوتا ہے۔ دیہاتی علاقوں کو چھوٹے چھوٹے مستطیل شکل کے حصوں میں بانٹا گیا ہے۔
 
کیوبیک کا تقریباًً نوے فیصد حصہ کینیڈین شیلڈ پر موجود ہے جو کٹا پھٹا پہاڑی علاقہ ہے۔ مسلسل برفانی دوروں کے باعث یہاں مٹی نہیں ہے۔ یہاں جنگلات، معدنیات اور [[پن بجلی]] کے ذرائع کی کثرت ہے جو کیوبیک کی معیشت کے لئےلیے بہت اہم ہیں۔ یہاں کی بنیادی صنعتیں چھوٹے شہروں میں ہیں۔ لیبرے ڈار کے جزیرہ نما حصے میں انتہائی شمال میں نناوک کے علاقے انگاوا جزیرہ نما میں شمار ہوتے ہیں اور انوئت لوگ یہاں آباد ہیں۔ یہ حصہ آرکٹک ٹنڈرا کا حصہ کہلاتا ہے۔ مزید جنوب میں سب آرکٹک ٹیاگا اور بوریل جنگلات موجود ہیں جہاں سپروس، فر اور پاپلر کے درخت پلپ اور لکڑی کی صنعت کے لئےلیے خام مال مہیا کرتے ہیں۔ یہاں زیادہ تر کری، ناسکاپی اور انو قبائل آباد ہیں تاہم ہزاروں کی تعداد میں عارضی مزدور بھی یہاں آباد ہیں جو جیمز بے [[پن بجلی]] کے منصوبے پر کام کر نے آئے تھے۔ یہ لا گرانڈ اور ایسٹ مین دریاؤں پر بنایا جانے والا پراجیکٹ تھا۔
 
پہاڑی علاقے کے جنگلات صوبے کی مشرقی سرحد بناتے ہیں جو نیو انگلینڈ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ شمال میں یہ بیاس علاقے تک اور گاسپ جزیرہ نما تک جاتے ہیں جہاں یہ سینٹ لارنس کی خلیج میں گم ہو جاتے ہیں۔ علاقے میں جنگلات، صنعت اور سیاحت علاقے کے قدرتی ذرائع اور لینڈ سکیپ کے حوالے سے موجود ہیں۔
سطر 50:
کیوبیک پہنچنے والا پہلا یورپی مہم جو جیکوئس کارٹیئر تھا جو اولڈ فورٹ بے یا پھر گیسپ میں 1534 میں پہنچا۔ اس نے بعد ازاں 1535 میں موجودہ دور کے کیوبیک شہر کے نزدیک اروکوان کی بدقسمت آبادی بھی بنائی۔
 
فرانسیسیوں نے یہاں بہت سارے ڈون بھیجے جن کی اکثریت ماری گئی۔ تاہم ایک ڈون یہاں قدم جمانے میں کامیاب ہوا اور اس نے مقامیوں کے تحفظ کے لئےلیے کام کیا۔
 
== نیو فرانس ==
 
سیموئل ڈی چیمپلن 1603 میں بننے والی مہم جو ٹیم کا حصہ بنا جو سینٹ لارنس کے دریا کو گئی۔ 1608 میں اس مہم جو ٹیم کے سربراہ کے طور پر واپس آیا اور اس نے کیوبیک کےشہر کی بنیاد رکھی جو فرنچ کالونیل ایمپائر کا حصہ بننا تھا۔ چیمپلن کا ہیبٹیشن ڈی کیوبیک ابتداٗ میں کھالوں کی تجارت کے لئےلیے ایک بیرونی چوکی تھی جہاں اس نے مقامی قبائل کے ساتھ تجارتی اور بعد ازاں فوجی روابط بنائے۔ مقامی لوگ فرانسیسی اشیاٗ جیسا کہ دھاتی اشیاٗ، بندوقیں، شراب اور کپڑوں کے عوض کھالیں مہیا کرتے تھے۔
 
ہیلین ڈیسپورٹس جو 7 جولائی 1620 کو پیئری ڈیسپورٹس اور اس کی بیوی فرانکوئس لنگلوئس کے پہلے بچے کے طور پر پیدا ہوا۔ کیوبیک میں پیدا ہونے والا یہ پہلا یورپی بچہ تھا۔
سطر 60:
کیوبیک سے کوریئر ڈیس بوئس، بحری جہاز اور کیتھولک مشنری لوگ کینو کشتیوں کی مدد سے دریا عبور کر کے شمالی امریکہ کے براعظم کو کنگھالنے، نئی تجارتی چوکیاں اور قلعے قائم کرنے جاتے تھے۔
 
1627 کے بعد بادشاہ لوئز تیرہ آف فرانس نے جاگیردارانہ قانون کے تحت نیو فرانس میں صرف رومن کیتھولک افراد کو زمین کی تقسیم اجازت دی۔ مشنریوں نے مقامی ہرون اور الگونکیان قبائل کو کیتھولک بنانے کے لئےلیے کام شروع کر دیا۔ اس نئے قانون کے تحت فرانس سے زیادہ لوگوں کو ادھر آنے کے لئےلیے سہولت ملی۔
 
1663 میں بادشاہ لوئز چودہ آف فرانس کے دور میں نیو فرانس شاہی صوبہ قرار پایا۔ اس طرح نیو فرانس میں نوآبادیاتی ہجرت کا ایک نیا اور زریں دور شروع ہوا۔ صوبے کی آبادی 1666 سے 1760 میں تین ہزار سے بڑھ کر ساٹھ ہزار ہو گئی۔ آباد کاروں نے سینٹ لارنس کے دریا کے کنارے فارم بنائے اور خود کو کینیڈین یا رہائشی کہلوایا۔ اس نو آبادی کی کل آبادی محدود تھی کیونکہ یہاں کا سخت سرد موسم فرانس کی نسبت بہت سخت تھا۔ اس کے علاوہ بیماریوں کے پھیلنے اور پروٹسٹنٹ فرقے کے لوگوں کو یہاں آباد ہونے کی اجازت نہ ملنا بھی آبادی میں اضافے کو روکے رہے۔ نیو فرانس کی آبادی جنوب کی بقیہ تیرہ ریاستوں کی نسبت بہت کم رہی جس کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا آسان رہا۔
سطر 72:
== کیوبیک ایکٹ ==
 
1774 میں برطانوی حکومت کو یہ خوف لاحق ہوا کہ کیوبیک کی فرانسیسی اکثریت جنوب میں موجود تیرہ ریاستوں کی بغاوت کا ساتھ نہ دے۔ اس سے بچنے کے لئےلیے برطانوی پارلیمان نے کیوبیک ایکٹ منظور کیا جس کے تحت فرانسیسی قانون، کیتھولک مذہب اور فرانسیسی زبان کو کالونی میں رائج کیا گیا۔ اس سے قبل کیتھولک لوگوں کو سرکاری دفاتر میں نوکری کرنے یا بطور پادری کام کرنے پر پابندی تھی جس سے کیوبیک کے سکول ٹھپ ہو کر رہ گئے تھے۔ برطانوی انضمام کی پہلی پالیسی جو 1763 تا 1774 جاری رہی، ناکام ثابت ہوئی۔ کینیڈین امراٗ وار گورنر گائے کارلیٹن نے برطانیہ سے اس پالیسی کی واپسی پر اصرار کیا۔ تاہم جنوب میں امریکی ریاستوں کی بغاوت بھی ایک اہم وجہ تھی۔ کیوبیک ایکٹ کی مدد سے یہاں کے لوگوں کو پہلی بار حقوق کی ضمانت ملی جس سے فرانسیسی زبان اور فرانسیسی ثقافت کی قبولیت پر گہرا اثر پڑا۔ ایکٹ کی مدد سے کینیڈین لوگوں کو فرانسیسی قوانین اختیار کرنے، مذہب کی آزادی اور رومن کیتھولک چرچ کو کام کرنے کی اجازت مل گئی۔ اس کے علاوہ اوہیو کی وادی بھی کیوبیک کو واپس مل گئی۔ تاہم یہ علاقہ کھالوں کی تجارت کے لئےلیے مخصوص کیا گیا۔
 
یہ ایکٹ جو شمالی امریکہ کی ایک کالونی کو پرسکون کرنے کے لئےلیے بنایا گیا تھا، نے جنوبی ہمسائیوں پر الٹا اثر ڈالا۔ کیوبیک ایکٹ کو بپھرے ہوئے امریکیوں نے ناقابل قبول ایکٹ قرار دیا۔ 1775 میں امریکی فوج نے ابتدا میں حملے کے بعد کچھ کامیابی حاصل کی لیکن پھر کیوبیک شہر کی جنگ میں انہیں پسپا ہونا پڑا۔
 
== کیوبیک امریکی خانہ جنگی یا انقلابی جنگ کے دوران ==
سطر 92:
== ایکٹ آف یونین ==
 
بغاوت کے بعد لارڈ ڈرہم کو برطانوی پارلیمان کے لئےلیے بغاوت کی وجوہات جاننے اور ان کے ازالے کے لئےلیے ممکنہ اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
 
آخری رپورٹ میں یہ تجویز کیا گیا کہ بالائی اور زیریں کینیڈا کے دونوں صوبوں اور فرانسیسی بولنے والی فرانسیسی آبادی کو برطانوی ثقافت میں سمو دیا جائے۔ ڈرہم کی رپورٹ کے بعد برطانوی پارلیمان نے ایکٹ آف یونین کے تحت دونوں صوبوں کو ملا کر 1840 میں کینیڈا کا صوبہ بنا دیا۔
سطر 102:
== کینیڈا سے الحاق ==
 
1860 کی دہائی میں شمالی امریکہ کی برطانوی نو آبادیاتی کالونیوں (کینیڈا، نیو برنزوک، نووا سکوشیا، پرنس ایڈروڈ آئی لینڈ اور نیو فاؤنڈ لینڈ) نے خود مختار حکومت اور ایک نئے الحاق کے لئےلیے بات چیت جاری رکھی۔
 
پہلی چارلیٹ ٹاؤن کانفرنس چارلیٹ ٹاؤن، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں منعقد ہوئی۔ اس کے بعد کیوبیک کانفرنس کیوبیک شہر میں ہوئی جس کے بعد ایک وفد لندن، انگلینڈ بھیجا گیا تاکہ نیشنل یونین کا تصور پیش کیا جا سکے۔
سطر 114:
== خاموش انقلاب ==
 
ماوریس ڈپلیسز اور ان کی جماعت یونین نیشنل رومن کیتھولک چرچ کی حمایت سے 1944 سے 1960 تک برسر اقتدار رہے۔ پیئری ایلیوٹ تروڈیاؤ اور دیگر لبرل نے مل کر ایک چالاک حزب اختلاف بنائی تاکہ جین لیسیج کی زیر سربراہی خاموش انقلاب کے لئےلیے راہ ہموار کی جا سکے۔خاموش انقلاب کا دور معاشرتی اور سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے ڈرامائی تھا۔ کیوبیک کی معیشت میں انگریزی اثر ، رومن کیتھولک چرچ کا اثر و رسوخ کم ہوا، [[پن بجلی]] کی کمپنیوں کو ہائیڈور کیوبیک کے تحت قومیایا گیا اور خود مختاری کی تحریک شروع ہوئی۔
 
== فرنٹ ڈی لبریشن ڈو کیوبیک ==
سطر 120:
1963 کے آغاز سے ایک دہشت گرد گروہ فرنٹ ڈی لبریشن ڈو کیوبیک کے نام سے مشہور ہوا۔ اس گروہ نے اپنی دس سالہ بم پھاڑنے، لوٹ مار اور حملوں کا آغاز کیا۔ ان حملوں کا براہ راست شکار برطانوی النسل افراد تھے۔ ان میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے۔ 1970 میں یہ سرگرمیاں اپنے عروج کو پہنچیں جب انہوں نے ایک برطانوی ٹریڈ کمشنر کو ایک مقامی وزیر اور نائب پریمئر کے ہمراہ اغوا کر لیا۔ اس واقعے کو اکتوبر کا بحران کہتے ہیں۔ برطانوی تاجر کا نام جیمس کراس تھا۔ بعد ازاں مقامی وزیر پیئری لاپورٹے کو ان کے ہار کی مدد سے گلہ گھونٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ تحریری طور پر اس دہشت گرد گروہ نے کہا کہ "بورسا، پریمئر کو آنے والے سال میں نئی حقیقتوں کا سامنا کرنا ہوگا یعنی ایک لاکھ انقلابی مسلح اور تربیت یافتہ اراکین"۔
 
پریمئر کی درخواست پر وزیر اعظم نے جنگی اقدامات کا ایکٹ نافذ کیا۔ مزید یہ کہ ایک فرد کو عوامی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لئےلیے بھی متعین کیا گیا۔ کیوبیک کی حکومت نے کیوبیک کے اندر کسی بھی غیر قانونی گرفتاری کی صورت میں معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ 3 فروری 1971 کو جان ٹرنر، کینیڈا کے وزیر دفاع نے بیان کیا کہ کینیڈا بھر سے 497 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 435 رہا کر دیے گئے ہیں۔ بقیہ 62 پر الزام عائد کئے گئے اور ان میں سے 32 افراد جو سنگین جرائم میں ملوث تھے، کی ضمانت لینے سے عدالت نے انکار کر دیا۔ چند ہفتے بعد یہ بحران اس وقت ختم ہوا جب پیئری لاپور کو اغوا کنندگان نے ہلاک کر دیا۔ اس بحران کے بعد اس دہشت گرد تنظیم کو اراکین اور عوامی مدد سے ہاتھ دھونے پڑے۔
 
== پارٹی کیوبیکوئس اور آئینی بحران ==
سطر 130:
ساٹھ فیصد لوگوں نے ریفرنڈم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ انگریز نسل اور تارکین وطن لوگوں نے مخالفت میں جبکہ کیوبیک کے باسیوں نے حمایت اور مخالفت میں برابر ووٹ دیے۔ عمر رسیدہ افراد زیادہ تر مخالفت اور نوجوان حمایت میں سرگرم رہے۔ ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد پریمئر اوٹاوا چلے گئے تاکہ وفاقی وزیر انصاف اور دیگر نو پریمئروں کے ساتھ نئے آئین پر بات چیت میں حصہ لے سکیں۔ لیوسکی کا اصرار تھا کہ کیوبیک کو مستقبل میں ہونے والی کسی بھی آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ جلد ہی مذاکرات رک گئے۔
 
4 نومبر 1981 کی رات کو وفاقی وزیر انصاف نے لیوسکی کے سوا دیگر تمام پریمئروں سے اس دستاویز پر دستخط کرائے جو بعد میں کینیڈا کا آئین بنا۔ اگلی صبح انہوں نے یہ نوشتہ دیوار لیوسکی کے سامنے رکھا۔ تاہم لیوسکی نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور واپس کیوبیک چلے گئے۔ 1982 میں برطانوی پارلیمان نے اسے کیوبیک کے دستخط کی غیر موجودگی کے باوجود منظور کر لیا۔ کیوبیک نے ابھی تک اس پر دستخط نہیں کئے۔ کینیڈا کی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ آئین میں ترمیم کے لئےلیے ہر صوبے کی اجازت درکار نہیں۔
 
اگلے چند سالوں میں کیوبیک سے آئین پر دستخط لینے کے لئےلیے دو کوششیں ہوئین۔ پہلی کوشش میچ لیک اکارڈ تھی جو 1987 میں شروع ہوئی اور 1990 میں اسے ختم کر دیا گیا کیونکہ مینی ٹوبہ کے صوبہ نے اسے مقررہ وقت میں منظور نہیں کیا تھا۔ دوسری کوشش 1992 میں چارلیٹ ٹاؤن اکارڈ کے نام سے ہوئی جسے ساڑھے چھپن فیصد سے زائد کینیڈین اور ستاون فیصد کیوبیک کے لوگوں نے مسترد کیا۔
 
30 اکتوبر 1995 کو پارٹی کیوبیکوئس جو دوبارہ 1994 میں اقتدار میں آئی تھی، نے دوسرا ریفرنڈم کرایا۔ اس بار پچاس اعشاریہ چھ فیصد نے مخالفت اور انچاس اعشاریہ چار فیصد نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اس بار فرانسیسی بولنے والے کیوبیک کے افراد نے واضح طور پر علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔
سطر 163:
== آبادی ==
 
2007 میں شرح پیدائش ایک اعشاریہ چھ پانچ ہونے کی وجہ سے کیوبیک کینیڈا کی شرح پیدائش سے تھوڑا سا زیادہ لیکن اوسط شرح پیدائش یعنی دو اعشاریہ ایک فیصد سے کافی کم ہے۔1960 سے قبل کیوبیک میں شرح پیدائش کسی بھی دیگر صنعتی معاشرے کی نسبت سب سے زیادہ تھی۔ اگرچہ کیوبیک میں کینیڈا کی کل آبادی کا تقریباًً چوبیس فیصد حصہ رہتا ہے، یہاں دوسرے ممالک سے بچے گود لینے کی شرح کینیڈا بھر میں سب سے بلند ہے۔ 2001 میں کینیڈا میں گود لئےلیے جانے والے بچوں میں سے 42 فیصد کیوبیک میں گود لئےلیے گئے۔
 
== لسانی گروہ ==
سطر 195:
== مادری زبان ==
 
مادری زبان کے لئےلیے ہونے والے 2006 کے سروے کے مطابق کل 7435905 افراد نے حصہ لیا۔ ان میں سے 7339495 افراد نے ایک مادری زبان چنی۔ نتیجہ کچھ ایسے رہاَ
فرانسیسی 80 فیصد سے زائد، انگریزی تقریباًً آٹھ فیصد، اطالوی ایک اعشاریہ سات فیصد، ہسپانوی ڈیڑھ فیصد، عربی ڈیڑھ فیصد جبکہ چینی، کریول، یونانی ، پرتگالی، رومانین، ویت نامی، روسی، جرمن، پولش، آرمینین، فارسی، کری، پنجابی، تگالگ، تامل، اردو، بنگالی، انکتی تت، مونٹاگنیز نسکاپی، خمر، یڈیش، ہنگری، گجراتی، ترکی، یوکرائینی، اٹیکامکو، بلغارین، لاو، بربر، ہیبرو، کورین اور ولندیزی یعنی ڈچ زبانوں میں سے ہرزبان کے بولنے والے ایک فیصد سے کم افراد تھے۔
کئی دیگر زبانیں بھی موجود ہیں لیکن صرف ان زبانوں کو شمار کیا گیا ہے جن کے بولنے والے کم از کم تین ہزار یا اس سے زیادہ افراد ہوں۔
سطر 213:
== انتظامی سب ڈویژن ==
 
کیوبیک میں علاقائی، سپرالوکل اور مقامی سطحوں پر سب ڈویژن موجود ہیں۔ مقامی لوگوں کے لئےلیے مختص علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقے یہ ہیں:
'''علاقائی سطح پر'''
* 17 انتظامی علاقے