"ہیسٹیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
سطر 14:
| اولاد=
| سواری=
| رومی_مترادف=[[ویسٹہ|ویسٹہ]]
}}
 
'''ہیسٹیہ'''، '''ہیستیہ'''، '''ہیستیا''' یا '''ہستیا'''، قدیم یونانی [[علم الاساطیر]] میں ایک دوشيزہ دیوی تھی۔ ہیسٹیہ کو [[چولہا|چُولہوں]] اور [[آتش دان|آتش دانوں]] کی دیوی مانا جاتا تھا اور چونکہ قربانی کی رسموں میں آتش دانوں کا اہم کردار ہوتا تھا، اِس لئےلیے پہلی قربانی اِسی ہی کے نام چڑھائی جاتی تھی۔ اور جس طرح چُولہا ہر گھر کی زینت بھی ہوتا تھا، اِس کو خاندان اور عام گھریلو کیفیت میں سُدھار لانے کے لئےلیے پُوجا جاتا تھا۔ یونانی اساطیر میں یہ [[کرونس]] اور [[ریہہ]] کی پہلی بیٹی تھی۔ اِس کے تین بھائی تھے جن کا نام [[پوسائڈن]]، [[ہادس]] اور [[زیوس]] تھا۔ اِس کی دو بہنیں بھی تھیں جن کا نام [[ڈیمیٹر]] اور [[ہیرہ]] تھا۔
 
اساطیر کے مطابق، ہیسٹیہ ایک لکڑی کے تخت پر [[اون|اُون]] کا تکیہ لے کر بیٹھتی تھی اور اپنی آجزی میں اِس نے اپنے لئےلیے کسی علامت کا امتیاز بھی نہیں کیا۔ چُنانچہ اِسے ایک رحَم دل، مہَربان اور عاجز دیوی سمجھا جاتا ہے۔ یونانی لوگ جہاں بھی ایک نئی بستی بساتے تھے وہاں اپنی سابقہ بستی کے عوامی آتش دان کے کچھ حصّوں سے سب سے پہلے ہیسٹیہ کے نام ایک قربان گاہ کھڑی کرتے تھے۔
 
==زندگی==
سطر 26:
 
===کرونس کے پیٹ سے رہائی===
قِسمت نے بازی تب پلٹی جب کرونس کی بیوی ریہہ نے [[زیوس]] کو اِس درندگی سے بچانے کے لئےلیے اُسے ایک غار میں جنم دیا۔ زیوس نے بڑے ہو کر کرونس کو ایک ایسی عقِیق دَوا دے ڈالی جس سے اُس کے پیٹ میں پڑی ہر چیز باہر آ گئی۔ ہیسٹیہ کرونس کے پیٹ میں جانے والی پہلی اولاد تھی لیکن نکلنے والی آخری؛ اِس لحاض سے اِسے کرونس کی پہلی اولاد اور آخری اولاد بھی تصّور کیا جاتا ہے۔ پیٹ سے اُگلے جانے کے بعد کرونس کے تمام بچوں نے اپنے باپ سے اُس کی درندگی کا اِنتقام لیا۔ بدلہ لینے کے بعد ہیسٹیہ کو دو شادی کی درخواستیں آئیں، ایک [[پوسائڈن]] کی طرف سے اور ایک [[اپالو]] کی طرف سے؛ ہیسٹیہ نے اِن دونوں کو ہی ٹھُکرا کر رد کر دیا اور زیوس کے سر کی قسم کھا کر ہمیشہ دوشیزہ رہنے کا اعلان کیا۔
 
==ہیسٹیہ کی اساطیری پہچان==
سطر 40:
=== بارہ اولمپوی دیوتاؤں میں شمار ===
{{مزید|بارہ اولمپوی}}
ہیسٹیہ یونانی اساطیر کے [[بارہ اولمپوی|بارہ عظیم اولمپوی دیوتاؤں]] میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ البتہ، اِس کی جگہ اکثر [[دیونیسوس]] کو بارہواں دیوتا بھی تصّور کیا جاتا ہے۔ اِس تضاد کو حل کرنے کے لئےلیے قدیم یونانی ماہر اساطیر یہ بتاتے ہیں کہ ہیسٹیہ نے اولمپوی دیوتاؤں میں اپنی نشست خُود دیونیسوس کے لئےلیے چھوڑ دی اور اِسے بارہواں اولمپوی دیوتا بننے کا نصیب عطا کیا۔ اپنی یہ اہم نشست چھوڑنے کے بعد بھی ہیسٹیہ کا رتبہ ختم نہیں ہوا بلکہ اِس کی خاکساری اور عاجزی کا ہی چرچہ بُلند ہوتا چلا گیا۔ بَہَر حال، ہیسٹیہ کو اولمپوی دیوتاؤں میں سب سے عمر دراز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
 
== حوالہ جات ==