"ہاروت و ماروت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی
درستی
سطر 1:
ہاروت و ماروت یہ دونوں [[فرشتے]] تھے جو شہر [[بابل]] میں بصورت انسان رہتے تھے، وہ علم [[جادو|سحر]] سے واقف تھے، جو کوئی سحر سیکھنے کا طالب ان کے پاس جاتا اول تو وہ اس کو منع کرتے کہ اس میں ایمان جانے کا خطرہ ہے اس پر بھی اگر وہ باز نہ آتا تو اس کو سکھا دیتے اللہ تعالیٰ کو ان کے ذریعہ بندوں کی آزمائش منظور تھی جیسا کہ خوبصورت انسانی شکل میں فرشتوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے قوم لوط کو آزمایا تھا۔<ref>تفسیر جلالین، علامہ جلال الدین السیوطی البقرہ ،آیت102</ref><br />
صاحب [[تفسیر حقانی]] لکھتے ہیں۔ '''ہاروت و ماروت''' شہر بابل میں دو شخص تھے کہ جن کو ان کے عجائب افعال اور نیک چلن کی وجہ سے ان کو لوگ فرشتہ کہتے تھے اور ان کا یہ لقب مشہور ہوگیاہو گیا تھا۔ یہ دو شخص اس فن سے واقف تھے مگر اس کو برا سمجھتے تھے۔ یہاں تک کہ جو شخص ان کے پاس سیکھنے آتا اس سے یہ کہہ دیتے تھے کہ بھائی خدا نے یہ علم ہم کو تمہاری آزمائش کے لئےلیے دیا ہے اس کو نہ سیکھو ورنہ ایمان جاتا رہے گا۔
 
== حوالہ جات ==