"ڈون۔وولگا نہر" کے نسخوں کے درمیان فرق

←‏top: درستی
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
(←‏top: درستی)
[[تصویر:VolgaDonCanalonrussianstamp.jpg|thumb|روس کے ایک ڈاک ٹکٹ پر ڈون۔وولگا نہر کے افتتاح کا منظر]]
 
'''لینن وولگا۔ڈون نہر''' [[روس]] میں [[دریائے وولگا]] اور [[دریائے ڈون]] کو ملانے والی ایک نہر ہے جس کی لمبائی 101 کلومیٹر ہے۔
 
مذکورہ دونوں دریاؤں کو ایک نہر کے ذریعے منسلک کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ پہلی مرتبہ یہ کام [[1569ء]] میں [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی]] ترکوں نے انجام دیا۔ [[پیٹر اعظم]] نے 17 ویں صدی کے اواخر میں اس کام کو مکمل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ بعد ازاں اس طرح کی بہت سی کوششیں کی گئیں لیکن حقیقتاً کوئی بھی اس کام کو مکمل نہ کرسکا۔
 
اس نہر کی تعمیر کا حقیقی آغاز [[1941ء]] سے قبل ہوا تاہم [[1941ء]] سے [[1945ء]] کے دوران یہ کام بند رہا اور [[1948ء]] سے [[1952ء]] کے دوران اس پر کام مکمل کیا گیا۔ اس کی تعمیر کا تمام تر کام قیدیوں کے ذریعے انجام پایا۔ [[1952ء]] تک اس پر کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔ تکمیل کے بعد یہ روس کے یورپی علاقوں میں آبی نقل و حمل کا اہم ذریعہ بن گئی۔ یہ نہر [[وولگو گراد|وولگو گراڈ]] کے جنوب میں [[دریائے وولگا]] سے شروع ہوکر [[کالاچ۔نا۔ڈونو]] کے قریب [[دریائے ڈون]] میں ختم ہوتی ہے۔ کیونکہ دونوں دریا سطح سمندر سے یکساں بلندی پر واقع نہیں اس لئےلیے اس نہر میں 13 "کینال لاکس (Canal Locks) لگائے گئے ہیں۔
 
نہر میں پانی دریائے ڈون سے آتا ہے جہاں تین طاقتور پمپنگ اسٹیشن نصب ہیں۔ اس نہر کا پانی زرعی مقاصد کے لئےلیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
 
[[بحیرہ قزوین|بحیرہ کیسپیئن]] سے [[بحیرہ اسود]] اور دنیا کے دیگر سمندروں کو جانے والے جہاز [[دریائے وولگا]] اور اس نہر سے گزر کر ہی [[دریائے ڈون]] اور بعد ازاں [[آبنائے کرچ]] سے ہوتے ہوئے [[بحیرہ اسود]] میں پہنچتے ہیں۔ اس طرح یہ کیسپیئن کو دنیا بھر سے منسلک کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔
43,445

ترامیم