"ہنگول نیشنل پارک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
درستی
سطر 1:
[[فائل:Hungol National Park.jpg|تصغیر|ہنگول نیشنل پارک]]
 
'''ہنگول نیشنل پارک''' [[بلوچستان]] اور [[پاکستان]] کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے جو چھ لاکھ انیس ہزار ترتالیس ہیکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ [[کراچی]] سے 190 کلومیٹر دور یہ پارک بلوچستان کے تین اضلاع [[گوادر]]،[[لسبیلہ]] اور[[آواران]] کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ اس علاقہ میں بہنے والے [[دریائے ہنگول]] کی وجہ سے اسکا نام ہنگول نیشنل پارک رکھا گیا ہے۔ اس علاقہ کو 1988 میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا۔ہنگول نیشنل پارک اس وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے کہ اس میں‌چار مختلف قسم کے ماحولیاتی نظام یا Eco Systemsکا پایا جانا ہے۔ہندوؤں کا ہنگلاج مندر بھی اس پارک میں‌واقع ہے ۔
 
20 افراد کا عملہ جو گیم واچر،رینجرز اور مینیجر پر مشتم ہے اس پارک کی نگرانی کرتا ہے۔اس پارک کو چلانے کے لئےلیے تین حصوں میں i) Marine Range ii) Aghor Range iii) Inland Range تقسیم کیا گیا ہے۔
 
یہ پارک طبعی طور پر پہاڑ، ریت کے ٹیلوں اور دریا کے ساتھ سیلابی میدان وغیرہ میں‌بٹا ہوا ہے ۔ہنگول ندی نیشنل پاک سے ہوکر گزرتی ہے اور سمندر میں گرنے سے پہلے ایک مدو جزر والا دھانہ بناتی ہے جو کئی ہجرت کرنے والے آبی پرندوں‌اور دلدلی مگر مچھوں کا مسکن ہے ۔
سطر 13:
 
نباتات میں تمریکس، پروسوپیز، زیز یپس اور کیکر موجود ہیں۔ یہاں چند نایاب جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ جن کی طبی حوالے سے بڑی اہمیت ہے ۔ مقامی لوگ ان کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج دیسی طریقوں سے کرتے ہیں ۔
 
 
 
== حوالہ جات ==