"چیچن جمہوریہ اشکیریہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  3 سال پہلے
درستی
(درستی)
نومبر 1990ء میں [[جوہر دودائیف]] ، [[شیشان|چیچنیا]] کی غیر سرکاری حزب اختلاف " چیچن لوگوں کی کل قومی کانگرس" کی ایگزیکٹو کمیٹی کا سربراہ منتخب ہوا ، جو چیچنیا کی [[سوویت اتحاد|سویت اتحاد]] کے اندر ایک علاحدہ خود مختار جمہوریہ کے طور پر مطالبہ کرتی تھی ۔ 1991ء کا انتخاب جوہر دودائیف نے جیتا ، اور چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے صدر کے طور پر جوہر دودائیف نے یک طرفہ طور پر جمہوریہ کی آزادی اور [[سوویت اتحاد|سویت اتحاد]] اور وفاق روس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ جارجیا کی زویاد گامساخوردیا حکومت کے سوا کسی بھی دوسرے ملک نے جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا ، وفاق [[روس]] سے مسلسل حملے کے خطرے کے باعث اشکیریہ کا وجود غیر مستحکم رہا ۔
 
دودائیف کا 1990ء کی دہائی کے شروع کا دور حکومت بدامنی دا دور رہا ، جو پورے ، ایک قسم کے حقیت میں آزاد ، چیچنیا میں رہا ۔ دودائیف کے حلیفوں اور مخالفوں ( جو زیادہ تر روسی تھے) جو اقتدار کے لئےلیے لڑ رہے تھے ، کے درمیان تنازعات پیدا ہوتے رہتے جو کبھی کبھی بھاری ہتھیاروں کی لڑائی میں بدل جاتے ۔ جن کے دوران چیچنیا کی نسلی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک بھی کیا جاتا ، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں جمہوریہ کے غیر چیچن رہائشی ( جن میں زیادہ تر [[سلاو]]ی نسل کے لوگ تھے) روس یا روسی علاقے [[شمالی اوسیتیا]] فرار ہو گئے ۔
 
دودائیف حکومت نے چیچن جمہوریہ کا آئین تشکیل دیا ، جو مارچ 1992ء میں نافذ کیا گیا ۔ اسی ماہ روسی حزب اختلاف کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی ، جس کو طاقت کے ذریعے ختم کر دیا گیا ۔ اس کے ایک ماہ بعد جوہر دودائیف نے [[صدارتی نظام]] متعارف کروایا اور [[پارلیمان]] کو تحلیل کر دیا ۔ اوسیتی - انگوش تنازع کے لئےلیے بھیجی گئی وفاقی فوجوں کو اکتوبر 1992ء میں چیچن سرحد پر جانے کا حکم دے دیا گیا ۔ دودائیف نے اس حکم کو چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے خلاف جارحیت کے مترادف قرار دیا ، اور ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ، اور دھمکی دی اگر روسی فوجی دستوں نے چیچنیا کی سرحد سے انخلا نا کیا تو وہ اپنی فوجوں کو مکمل حرکت کا حکم دے دیں گے ۔ چیچنیا کی حزب اختلاف نے 1993ء میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک اور کوشش کے بعد ، چیچنیا کی متبادل حکومت کے طور پر ایک پرویژنل کونسل کی تشکیل کی اور [[ماسکو]] سے مدد مانگی ۔
 
'''1996ء - 1994ء'''
43,445

ترامیم