"ٹائم (رسالہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  3 سال پہلے
درستی
(درستی)
رسالہ '''ٹائم''' (تقلیدی پہچان: TIME) ایک ہفتہ وار [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکی]] [[خبری رسالہ]] ہے، جو [[نیویارک شہر]] سے شایع کیا جاتا ہے۔ اِس کی [[3 مارچ]] [[1923ء]] کی پہلی اشاعت کے بعد [[بریٹن ہیڈن]] اور [[ہینری لوس]] اِس رسالے کے پہلے مدیر ہوئے۔ بریٹن ہیڈن کے انتقال کے بعد، عرصہ دراز تک، ہینری لوس اِس رسالے کے اکلوتے مدیر رہے۔ چنانچہ، ہینری لوس کی شخصی سیاسی سوچ اِس رسالے پر غالب رہی۔
 
اِس رسالے کے دیگر بینالاقوامی سلسلے ہیں جیسے کہ [[یورپ]] کے لئےلیے [[لندن]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم یورپ''' (ماضی میں اِسے '''ٹائم ایٹلانٹک''' کے نام سے جانا جاتا تھا) اور [[ہانگ کانگ]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم ایشیا''' جو [[پاکستان]] میں بھی فروخت ہوتا ہے، وغیرہ۔
 
ٹائم، [[انگریزی زبان]] میں چھپتا ہے، اور ساری دُنیا میں پڑھا جاتا ہے۔ اِس میں سیاسی خبروں کے علاوہ سائنسی، ثقافتی اور اہم موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اِس کے کارٹون اور تصویر بھی دلچسپ ہوتے ہیں۔ یہ رسالہ صرف امریکہ میں ہی ایک ہفتہ میں تقریباً 4,038,508 صارفین میں فروخت ہوتا ہے۔
43,445

ترامیم