"ڈوئچے ویلے اردو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
درستی
سطر 19:
|}
 
ڈوئچے ویلے وفاقی جمہوریہ [[جرمنی]] کا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ہے جو 3مئی 1953ء کو جرمنی کے شہر [[کولون]] میں قائم ہوا۔ یہ ادارہ ٹی وی، ریڈیو اور انٹر نیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں تیس مختلف زبانوں میں اپنے ناظرین، سامعین اور انٹر نیٹ صارفین کے لئےلیے عالمی حالات و واقعات کی مفصل کوریج فراہم کرتا ہے۔ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نشریات کا آغاز 14 اگست 1964ء کو ہوا تھا جب روزانہ مختصر دورانیہ کی صرف ایک مجلس پیش کی جاتی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب ایک زبان کے طور پر [[اردو]] کی عالمی اہمیت میں بھی اضافہ ہوتا گیا اور [[پاکستان]] کی جغرافیائی اور سیاسی حیثیت بھی زیادہ سے زیادہ اہم ہوتی گئی تو نتیجے میں ڈوئچے ویلے کی اردو سروس کی نشریات کے دورانیہ میں بھی مسلسل اضافہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ڈوئچے ویلے نے اپنی اردو ویب سائٹ کو ایک جامع انداز میں لانچ کرتے ہوئے دنیا بھر، خاص کر جنوبی ایشیا، جرمنی اور یورپ کے بارے میں اپنے آن لائن صارفین کو مہیا کی جانے والی خبروں، رپورٹوں اور معلومات میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا اور ساتھ ہی خبروں اور حالاتِ حاضرہ کی پوڈ کاسٹنگ بھی شروع کر دی۔ ڈوئچے ویلے کی اردو ویب سائٹ کے صارفین میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ یورپی اور شمالی امریکی بر اعظموں میں موجود جنوبی ایشیائی تارکین وطن کی کثیر تعداد شامل ہے۔
 
== اردو مجلس کے پروگرام ==
سطر 27:
== اردو مجلس کے ادارتی اراکین ==
 
*'''گراہم لوکاس:''' جنوبی ایشیا شعبے کے سربراہ، شعبہ اردو، انگریزی ، بنگالی اور ہندی میں ریڈیو اور انٹر نیٹ کی سرپرستی کرتے ہیں، اس سے قبل ڈوئچے ویلے انگریزی شعبے کے نائب سربراہ رہے، ٹیلی وزن اور ریڈیو کے لئےلیے نامہ نگار کی حیثت سے بھی کام کرتے رہے، سن 1983ء سے ڈوئچے ویلے سے منسلک ہیں۔
*'''امجد علی:''' شعبہ اردو میں مختلف پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیوز رپورٹنگ اور ادارت بھی کرتے ہیں۔ امجد علی نے لاہور پاکستان میں تعلیمی مراحل طے کئے، 1982ء میں جرمنی آئےاور1987ء سے ڈوئچے ویلے کے شعبہء اردو سے وابستہ ہیں۔
*'''مقبول احمد ملک:''' پروگرام ’’جرمنی اور یورپ کے شب و روز‘‘ کے میزبان، لاہور میں تعلیمی مراحل کے بعد انگریزی اور اردو اخبارات سے وابستگی، 1993ء سے ڈوئچے ویلے کے شعبہء اردو سے منسلک ہیں۔