مرکزی مینیو کھولیں

تبدیلیاں

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 1 سال پہلے
درستی
صلاح الدین احمد 25 مارچ، 1902ء کو لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے<ref name="پاکستان کرونیکل">[[عقیل عباس جعفری]]: [[پاکستان کرونیکل]]، ص 230، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء</ref><ref name="bio-bibliography.com">[http://www.bio-bibliography.com/authors/view/7348 مولانا صلاح الدین احمد، ''سوانح و تصانیف ویب''، پاکستان]</ref>۔ ابتدا ہی سے انہیں ادبی صحافت کا بڑا اچھا ذوق تھا۔زمانہ طالب علمی میں انہوں نے ایک وقیع اردو رسالہ خیالستان جاری کیا۔ پھر [[1934ء]] میں انہوں نے اردو کا ایک انتہائی اہم جریدہ [[ادبی دنیا (جریدہ)|ادبی دنیا]] کی ادارت سنبھالی۔ وہ '''اردو بولو، اردو لکھو، اردو پڑھو''' کی تحریک کے سرخیل تھے، اسی وجہ سے انہیں پنجاب کا بابائے اردو کہا جاتا ہے۔ <ref name="پاکستان کرونیکل"/>
 
== اردو کے لئےلیے خدمات ==
مولانا صلاح الدین احمدکی اُردو کے لیے خدمات کا اگر ایمان داری سے احاطہ کیا جائے تو شاید اُن کی پوری سوانح عمری کو دُہرانا ہو گا کہ اُن کی زندگی کے شعوری حصے کا کوئی ایسا پل نہیں ہے، جو خدمتِ اُردو سے خالی ہو۔ اُردو زبان کی تحسین، فروغ، دفاع اور نفاذ اُن کی زندگی کا مقصدِ اوّل اور مدّعائے آخر تھا۔ اُردو اُن کی تہذیب تھی، اُن کا ماحول تھا، اُن کی ثقافتی فضا تھی، اُن کی وجہِ دوستی اور سبب عداوت تھی، اُن کا نظریہ تھا، اُن کا نظامِ خیال تھا حتیٰ کہ اُن کا جزوِ ایمان تھا۔<ref name="nlpd.gov.pk">[http://nlpd.gov.pk/uakhbareurdu/june2011/1.html مولانا صلاح الدین احمد کی اُردو خدمات، ڈاکٹر طارق ہاشمی، '''اخبار اردو'''، جون 2011ء، [[ادارہ فروغ قومی زبان]] پاکستان]</ref>
 
43,445

ترامیم